Get Adobe Flash player

گرو گرمیت سنگھ کو زیادتی پر10سال قید، ہریانہ میں پھر سے ہنگامے

بھارتی عدالت نے ہندوں اور سکھوں کے مذہبی رہنما گرو گرمیت رام سنگھ کو جنسی زیادتی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کی خصوصی عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے ڈیرہ سچا سودا فرقے کے سربراہ گرو گرمیت رام سنگھ کو 2002 میں اپنی 2 خواتین پیروکار کے ساتھ  زیادتی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرو گرمیت نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا اور سزا کا فیصلہ سنتے ہی رو پڑا ۔ ہنگاموں اور مظاہروں کے خدشے کی وجہ سے جج نے فیصلہ عدالت کی بجائے روہتک جیل میں سنایا جسے عملا فوجی چھانی میں تبدیل کردیا گیاتھا۔ فیصلہ آتے ہی مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔بھارتی حکومت نے گرو کے چیلوں اور مریدوں کو ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں سے روکنے  کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ دو ریاستوں ہریانہ و پنجاب کے کئی علاقوں میں فوج طلب کی گئی جب کہ اسکول اور کالجز کو بند کردیا گیا۔ متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا اور دہلی میں بھی ہائی الرٹ رہا جب کہ پولیس کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دیا گیا۔