فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنے تمام صارفین کو مطلع کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پرسیلا چین نے اپنی بیٹی کا تعارف کرایا جس کا نام انہوں نے اگست رکھا ہے۔ اس سے قبل زکربرگ اور چین کی ایک بیٹی اور ہے جو رواں برس دو سال کی ہوجائے گی۔مارک زکربرگ نے اپنی ننھی شہزادی کے نام فیس بک پر ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اس دنیا کے بارے میں بتایا ہے جہاں وہ پرورش پائے گی اور ان کی کوشش ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنے بچپن کو انجوائے کرے۔ خط میں زکربرگ نے کہا کہ بچپن کے دن انتہائی یادگار ہوتے ہیں، بچپن ایک بار ہی ملتا ہے لہذا اسے مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ سوچ کر برباد نہیں کرنا چاہیے۔