Get Adobe Flash player

سمندری طوفان ہاروی کی تباہ کاریاں، ٹیکساس کی18کانٹیز میں ایمرجنسی نافذ

امریکی ریاست ٹیکساس کی آٹھارہ کانٹیز میں ایمرجنسی ڈکلئیر کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ آج آفت زدہ ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔خوفناک سمندری طوفان کا زور کم ہوا لیکن بارشیں کم نہ ہوئیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ہاروی کی تباہ کاریاں جاری، ہوسٹن میں موسلا دھار بارش نے امدادی مراکز بھر دیئے، جہاں اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد کو پہنچایا جا چکا ہے۔ امدادی کارکن بچوں اور خواتین سمیت پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ شہر میں ہرطرف پانی ہی پانی ہے جبکہ فیڈرل ایمرجنسی ایجنسی نے ٹیکساس کی اٹھارہ کاونٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ٹیکساس میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا جبکہ امریکی صدر آج طوفان زدہ ریاست ٹیکساس کا دورہ بھی کریں گے۔