Get Adobe Flash player

ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق دنیا میں مایوسی پیدا ہوئی ، جمی کارٹر

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے امریکی خارجہ پالیسی اور مقامی معاملات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں پیسے سے قوم 'جمہوریت کے بجائے مخصوص لوگوں کی حکومت' کی جانب دھکیل دی جائے گی اور اس حوالے سے دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی۔سابق امریکی صدر نے ایٹلانٹا میں قائم کارٹر سینٹر میں ہونے والی سالانہ تقریب کے دوران موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے 39 ویں صدر، جو ڈیموکریٹ سے تعلق رکھتے ہیں، نے ملک کے 45 ویں صدر کو تجویز دی کہ 'امن کو قائم کریں، انسانی حقوق کی ترویج کریں اور سچ بتائیں'۔خیال رہے کہ 92 سالہ کارٹر نے ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کو دی گئی دھمکیوں کی نشاندہی نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو شمالی کوریا کے سربراہ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے اور پْرامن معاہدے پر بات چیت کرنی چاہیے جس طرح 1953 میں کوریا کی جنگ کا اختتام ہوا تھا۔جمی کارٹر کا کہنا تھا کہ 'اگر میں فوری طور پر خود نہ جاسکا تو میں اپنے اعلیٰ افسر کو یونگ یانگ بھیجوں گا'، انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ 3 مرتبہ جاچکے ہیں۔