Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

ڈاکٹر کی مریض سے گفتگو بلڈ پریشر کی ادویہ کو مزید موثر بنا دیتی ہے

ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر معالج حضرات ہائی بلڈ پریشر مریضوں کو دوا تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے گفتگو کریں تو اس سے دوا کی تاثیر بڑھ جاتی ہے اور مریض کو زیادہ افاقہ ہوتا ہے۔نیویارک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر اینٹونیٹ شوئنتھلر نے کہا کہ ڈاکٹر مریضوں سے ادویہ کی بات کرتے ہوئے ان کی ملازمت، تعلقات اور رہائش جیسے موضوعات پر بھی بات کریں تو اس کا مثبت اثر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اینٹیونیٹ کے مطابق بے روزگاری دوا کھانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ رقم کی کمی سے مریض دوا نہیں خرید پاتا اور مزید

...تفصیل

ڈرونز کے ذریعے شجرکاری بھی ممکن

ڈرون کے نت نئے استعمالات ہر روز سامنے آتے رہتے ہیں اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ ڈرون بہت تیزی سے مینگرووز (تمر)کے جنگلات کی شجرکاری کر سکتے ہیں۔برطانوی کمپنی بایوکاربن انجینیئرنگ (بی سی ای)کے مطابق ڈرون کے ذریعے 10 گنا تیزی اور نصف لاگت سے مینگرووز کی کاشت کی جا سکتی ہے اور ناسا کے سابق انجینیئر نے اس کمپنی کی بنیاد رکھی ہے۔ کمپنی کے مطابق صرف چھ ڈرون ایک دن میں 100,000 سے زائد پودے لگا سکتے ہیں۔ بی سی ای ایک تنظیم ورلڈ ویو انٹرنیشنل فانڈیشن (ڈبلیو آئی ایف)کے ساتھ ملک کر میانمار میں مینگرووز کی بڑے

...تفصیل

قطر نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کر لیے

قطر نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کر لیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری سفیر جلد تہران واپس جائیں گے اور وہاں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ قطر ہر شعبے میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔تہران نے بھی قطری سفیر کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پڑوسی ممالک بھی تعلقات میں بہتری

...تفصیل

سوڈان میں روسی سفیر سوئمنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

سوڈان میں تعینات روسی سفیر اپنی رہائش گاہ میں قائم سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔روس کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی سفیر میگایاس شیرینسکی 1954 میں پیدا ہوئے تھے اور انہیں 2013 میں سوڈان میں روسی سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع اپنی رہائش گاہ کے پول میں سوئمنگ کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔روسی سفارتخانے نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ میگایاس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جبکہ سوڈان کی

...تفصیل

برطانیہ میں تیزاب سے حملوں کے واقعات میں اضافہ

  برطانیہ میں تیزاب سے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، متاثرہ  افراد کا کہنا ہے کہ  زندگی تبدیل کرنے والے ان زخموں نے انھیں تباہ کر دیا ہے اور وہ تنہائی میں رہنے لگے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق    برطانیہ میں آئے دن تیزاب حملوں کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں جس نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔رواں سال جون میں مشرقی لندن میں جمیل مختار اور ان کی رشتے دار خاتون پر تیزاب پھینکا گیا، اس حملے میں وہ بری طرح جھلس گئے جس کے بعد انھیں کچھ دنوں میں کومے میں رکھا گیا۔ جمیل مختاراس حملے کے بعد لندن سے

...تفصیل

نئی افغان پالیسی طویل المدت ہے،جنرل جان نکلسن

افغانستان میں امریکی فوج  کے کمانڈر جنرل جان نکلسن  نے کہا ہے کہ  طالبان امریکا سے جنگ نہیں جیت سکتے اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ امن عمل کا حصہ بن جائیں،ٹرمپ حکومت کی افغانستان سے متعلق نئی پالیسی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ خطے میں طویل عرصے تک سرگرم رہے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں ناکام نہیں ہوں گے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی بھی امریکا کی طویل المدتی جنگ کی عکاس ہے۔امریکی فوج کے جنرل نے کہا کہ طالبان ایک

...تفصیل