Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

مکہ مکرمہ، مسجد میں قائم جعلی آب زم زم کی فیکٹری پکڑی گئی

مکہ مکرمہ میں مسجد میں قائم جعلی آب زم زم کی فیکٹری پکڑی گئی ،سیکورٹی حکام نے جعلی آب زمزم کے ہزاروں کارٹن قبضے میں لے کر ایشیائی امام کو گرفتار کرلیا۔سعودی میڈیا کے مطابق المسفلہ بلدیہ اور وزارت تجارت مکہ مکرمہ شاخ نیز مکہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے الخالد 1 محلے کی مسجد میں جعلی آب زمزم کے کارخانے کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکیوں نے امام مسجد کی ساز باز سے مذکورہ مسجد کو جعلی آب زمزم کے کارخانے میں تبدیل کردیا تھا۔ یہاں سے جعلی آب زمزم کے 2264کارٹن ضبط کئے گئے۔ علاوہ ازیں 7225کارٹن کارگو کے ذریعے

...تفصیل

افغانستان میں طالبان کا صوبہ غزنی کے ضلع پر قبضہ

افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان نے خونریز لڑائی کے بعد ایک ضلع پر قبضہ کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق غزنی کونسل کے رکن عبدالجامی نے بتایا کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بدھ کی شب شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں جنگجوں نے ضلع زانا خان پر قبضہ کرلیا۔ طالبان نے تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے دو ٹینکوں اور متعدد سرکاری گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا۔غزنی کے گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے لڑائی کی تصدیق کی۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا کہ ان کے جنگجو ضلع

...تفصیل

شاہ رخ خان کو خاتون کرکٹرسے معافی مانگنی پڑ گئی

ناموراداکارشاہ رخ خان نے حال ہی میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگتے ہوئے بڑااداکار ہونے کا ثبوت دے دیا۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے وہ اپنی منفرد اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں ، شاہ رخ خان کے مداحوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے ، لیکن وہ کیا وجہ ہے کہ شاہ رخ خواتین میں اتنے زیادہ مقبول ہیں، اس کا جواب

...تفصیل

تیمورکی بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پرکرینہ کا دلچسپ جواب

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمورکے بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی میرابیٹا صرف 8 ماہ کا ہے ابھی سے اس کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپوراورسیف علی خان کے گھرگزشتہ برس ایک خوبصورت بچے تیمورعلی خان نے جنم لیا، تیمور پیدا ہوتے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، کبھی اس کی خوبصورتی کو لے کر میڈیا پر چرچے شروع ہوجاتے ہیں اور کبھی اس کے نام پر تنازعہ کھڑ اہوجاتا ہے اور

...تفصیل

بھارتی فوجی تیج بہادر نے مودی سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دیدی

بھارتی فوج میں ناانصافی، ظلم اور غیر معیاری کھانے کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے  سرحدی فورس کے جوان تیج بہادر یادیو کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اس نے مودی سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دے دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو میں تیج بہادر کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ نااںصافی ہوئی جس کے خلاف اس نے آواز بلند کی لیکن اسے برطرف کر دیا گیا۔ تیج بہادر کا مزید کہنا ہے کہ اسے بغاوت پر اترنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس نے مودی سرکار کو 25 اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ

...تفصیل

گوگل اینڈروئیڈ 8.0اوریو کے زبردست فیچرز

اس وقت جبکہ گوگل کی جانب سے جدید ترین اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم اوریو کا باقاعدہ اعلان جاری کیا جاچکا ہے، صارفین کیلیے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ اس میں کون کونسے نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، کونسے پرانے فیچرز بہتر بنائے گئے ہیں جبکہ وہ کونسے موجودہ فیچرز ہیں جنہیں جوں کا توں رہنے دیا گیا ہے۔اوریو آپریٹنگ سسٹم کو فی الحال صرف گوگل پکسل اور نیکسس اسمارٹ فونز کیلیے ہی تیار کیا گیا ہے اور ابھی تک اس کی بی ٹا ٹیسٹنگ جاری ہے یعنی صرف مخصوص رجسٹرڈ صارفین ہی اسے ڈان لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔ذیل میں

...تفصیل