Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8لانچ کر دیا

سام سنگ نے اپنا نیا گلیکسی نوٹ 8 فون لانچ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جو ان قیاس آرائیوں کی تصدیق کرتا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ گلیکسی نوٹ کو ایپل 8 سے پہلے ہی پیش کر دیا جائے گا۔گلیکسی نوٹ 8 کے اجرا کی مزکزی تقریب نیویارک میں ہوئی جس میں خاص انفنٹی ڈسپلے کے علاوہ دو بیک کیمرے اور دیگر اہم فیچرز شامل ہیں۔ ان سب سے بڑھ کر گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری کو کئی طرح کے سیکیورٹی چیک سے گزارا گیا ہے کیونکہ گزشتہ برس گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری میں ازخود آگ لگنے کے درجنوں واقعات کے بعد کمپنی نے لاکھوں فونز

...تفصیل

ایواکاڈو کی گٹھلی کا چھلکا کینسر اور دل کے لیے مفید

ایواکاڈو یا مگر ناشپاتی اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے جس کے لاتعداد طبی فوائد سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس کی گٹھلی کا اوپری چھلکا بھی صحت کے خزانے سے کسی طرح کم نہیں ہے۔ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اکثر بیکار سمجھ کر پھینکے جانے والے ایواکاڈو بیج پر موجود باریک چھلکے میں طبی فوائد کوٹ کوٹ کر بھرے ہیں۔ اس میں موجود کئی اقسام کے کیمیکل متعدد جراثیم کو تباہ کرتے ہیں اور امراضِ قلب اور کینسر کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔یونیورسٹی آف ٹیکساس ریو گرانڈ ویلی کے شعبہ کیمیا کے ڈاکٹر دیبا ششپانڈے پادھیا

...تفصیل

چین کے بعد روس بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا

روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دبا ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔چین کے بعد روس بھی امریکی صدر کی الزام تراشیوں کے خلاف پاکستان کی حمایت میں بول اٹھا، روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دبا ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جب کہ خطے میں کسی بھی قسم

...تفصیل

ٹرمپ امریکیوں میں تقسیم اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں، سروے

امریکا کی کوینی پیاک یونیورسٹی کے تحت کیے گئے سروے میں ایک سوالنامے کے جواب دینے والے 62 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکی قوم کو تقسیم کررہے ہیں جبکہ 31 فیصد رائے دہندگان کا خیال اس کے برعکس تھا۔سروے میں لوگوں سے یہ پوچھا گیا تھا کہ وہ شارلٹس ویل کے حالیہ واقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ اس سوال کا جواب دینے والوں کی تقریبا دو تہائی اکثریت نے کہا کہ ٹرمپ امریکیوں کو آپس میں متحد کرنے کے بجائے انہیں تقسیم کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اس ماہ امریکی ریاست ریاست

...تفصیل

سعودی حکومت نے حج کی مناسبت سے خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

سعودی محکمہ ڈاک نے اس سال حج کے موقعے پر خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے جس کے درمیان میں خانہ کعبہ کی تصویر موجود ہے۔سعودی عرب کی سرکاری ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس یادگاری ٹکٹ پر عربی زبان میں نمایاں عبارت درج ہے جس کا اردو ترجمہ حج ایک عبادت اور تہذیبی رویہ ہے۔ علاوہ ازیں اسی یاد گاری ٹکٹ پر خانہ کعبہ کی مرکزی تصویر کے ساتھ لبیک اللھم لبیک کے الفاظ اور دائیں جانب سعودی حکومت کی امتیازی عبارت (سلوگن)چھاپے گئے ہیں۔سعودی محکمہ ڈاک کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ بن محمد صالح الطف اس بارے میں

...تفصیل

یمن میں ہوٹل پر فضائی حملے میں 60 افراد ہلاک

 یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک ہوٹل پر فضائی حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فضائی حملہ صنعا کے قصبے ارہاب میں واقع ایک ہوٹل پر کیا گیا جہاں تقریبا 100 کے قریب لوگ موجود تھے۔ حملے کے مقام پر موجود ڈاکٹر علی الرقمی نے بتایا کہ اب تک 35 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔حملے کے مقام سے 10 کلو میٹر دور واقع اسپتال کے سربراہ فہد مرحب کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی حکام نے

...تفصیل