Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

سدھارتھ ملہوترا نے عالیہ بھٹ سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کئی برسوں سے جاری دوستی کے بعد اب عالیہ بھٹ سے اپنا قریبی تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیرسے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ  کی کیمیسٹری فلم میں خوب پسند کی گئی تھی، دونوں کے درمیان دوستی کا آغاز شوٹنگ کے دوران ہی ہوگیا تھا وقت کے ساتھ یہ دوستی مزید گہری ہوتی چلی گئی یہاں تک کہ دونوں کئی مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھے گئے، دونوں اداکاروں نے کبھی بھی اپنے رشتے کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کی تاہم اب سدھارتھ

...تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس ،مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گزشتہ روز102 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں یہودی اشرارکے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنیوالے یہودیوں کی تعداد 102 بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی

...تفصیل

امر یکہ کا مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان

امر یکہ نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔  بدھ کو امریکی میڈیا نے ٹرمپ انتظامیہ کے حوالہ سے بتایا کہ قاہرہ حکومت کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں100 ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد پابندیوں میں نرمی نہ کرنے پر مصر کو 2 سو ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی میں تاخیر بھی کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ مصر ابھی تک امر یکہ کا ایک اہم ساتھی ہے تاہم وہاں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر

...تفصیل

شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ اْن نے مزید میزائل تیار کرنے کا حکم دیدیا

شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ اْن نے مزید میزائل تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم یونگ اْن نے 'ٹھوس ایندھن والے' مزید راکٹ انجن اور راکٹ وار ہیڈ بنانے کا حکم دیدیا ہے  شمالی کوریائی رہنما کو ملک کے کیمیائی ادارے کے ایک دورے کے دوران بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ بھی کیا گیا۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی نئے میزائل یا جوہری تجربے کے نہ کیے جانے پر پیانگ ینگ کے طرز عمل کو سراہا تھا۔

افغانستان میں خودکش دھماکہ 2 فوجیوں سمیت 5 ہلاک چالیس زخمی

افغان صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 2 فوجیوں سمیت 5 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ لشکر گاہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 2 فوجیوں سمیت 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے  حملے میں 40 افراد زخمی ہوئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا انتہائی زور دار تھا جب کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں دھماکے کے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ترجمان صوبائی

...تفصیل

جرمنی امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں

جرمنی کے شہر اوسنابروک میں پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے مشباہت رکھنے والی، نارنجی رنگ کی 5000 تفریحی استعمال کی منشیات ایکس ٹی سی ضبط کر لی ہے۔پولیس نے یہ کارروائی ہفتے کو کی اور اس سلسلے میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا خیال کیا جا رہا ہے کہ منشیات کی ان گولیوں کو انٹرنیٹ پر بیچنے کا منصوبہ تھا اور اس کے لیے ایک مخصوص نعرہ ٹرمپ پارٹیوں کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے بھی تیار کیا گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ مشکوک گاڑی پر چھاپے کے دوران انھیں نشہ آور گولیوں

...تفصیل