Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

بھارت پر اچانک حملے کیلئے چین کی فوجی مشقیں

چین کی فوج نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کے لیے نامعلوم مقام پر مشقیں کی ہیں۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ نے یہ مشقیں کیں، ان مشقوں میں فوج کے 10 یونٹس نے حصہ لیا جن میں ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے یونٹس بھی شامل تھے۔ سرکاری میڈیا نے اس حوالے سے پانچ منٹ طویل ویڈیو بھی نشر کی جس میں ٹینکوں کو پہاڑوں پر گولہ باری کرتے اور ہیلی کاپٹرز کو زمین پر میزائل سے نشانہ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد

...تفصیل

برطانیہ میں نسل پرست ہوٹل نے نادیہ جمیل کو نکال پھینکا

برطانیہ میں ریسٹورینٹ کی انتظامیہ نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل اور ان کے والد کو امتیازی سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے ہوٹل سے ہی نکال دیا۔  نادیہ جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں الزام لگایا کہ انگلینڈ میں انہیں پہلی بار نسلی امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ مین مارکیٹ اسکوائر کے علاقے میں واقع اطالوی ریسٹورینٹ ڈان پاسکل میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، ریسٹورینٹ نے مجھے اور میرے والد کو کھانا فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے چلے جانے کو کہا۔

...تفصیل

کوریا میں ناخنوں پر روشن ایل ای ڈی کا رحجان

ایل ای ڈی والی جعلی پلکوں کے بعد اب کوریا میں ناخنوں کو ایل ای ڈی سے روشن کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے اور خواتین کی بڑی تعداد اپنے ناخنوں پر رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیاں لگوارہی ہیں۔اس فن کو پارک یونک یونگ نے متعارف کرایا ہے جو ناخنوں کی آرائش کے ماہر ہیں۔ انہوں نے خواتین میں ناخنوں کے آرٹ اور آرائش کے عمل کو ایک نئی شکل دینے کے لیے نظر نہ آنے والے تاروں سے جوڑا ہے۔ لیکن اس کے لیے پارک نے ایک نیا اور مشکل طریقہ بھی اختیار کیا ہے۔پارک یونک یونگ سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہیں اور انہوں نے ناخنوں کے لیے

...تفصیل

کیا غیرملکی زبانوں سے محبت ہمیں بے رحم بناتی ہے؟

جو لوگ اپنی مادری اور ملکی زبانوں کو چھوڑ کر غیرملکی زبانوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ سخت فیصلے کرنے کے معاملے میں دوسروں کی نسبت زیادہ غیر جذباتی اور بے رحم ہوتے ہیں۔ یہ اس تحقیق کا خلاصہ ہے جو کچھ روز پہلے تحقیقی مجلے سائیکالوجیکل سائنس میں شائع ہوئی ہے۔امریکی، ہسپانوی اور جرمن سائنسدانوں کی اس مشترکہ تحقیق میں رضاکاروں کے چھ مختلف گروپوں پر نفسیاتی تجربات کیے گئے جنہیں مقامی (مادری) اور غیر مقامی (غیر ملکی) زبانوں کے استعمال کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا تھا۔تجربات کے دوران ایک فرضی کیفیت ان

...تفصیل

گوگل نے نئے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نام کا اعلان کردیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے نئے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ O کا آفیشل نام جاری کردیا۔گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا نام اینڈروئیڈ اوریو 8.0 ہوگا۔ اس طرح گوگل نے اپنے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کو کسی میٹھی چیز کا نام دینے کی روایت برقرار رکھی ہے، اس سے قبل اینڈروئیڈ ورژن کے نام بھی نوگاٹ، مارش میلو، لالی پاپ، کِٹ کیٹ، جیلی بین وغیرہ رکھے جاچکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل اپنے آپریٹنگ سسٹم کو ہمیشہ میٹھی چیزوں

...تفصیل

کاجول اورکرن کی دوبارہ دوستی پر اجے دیوگن آگ بگولہ

بالی ووڈ میں ایک بار پھر اداکارہ کاجول اور کرن جوہر کی دوستی کے چرچے جاری ہیں دونوں نیاپنیدرمیان تمام اختالافات بھلا کر ایک بار پھر دوستی کرلی ہے تاہم اس خبر سے کاجول کے شوہر اجے دیوگن خاص خوش نہیں ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کاجول اور ہدایت کار کرن جوہرکی 25 سالہ پرانی دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں تاہم اس دوستی کو گزشتہ سال اس وقت نظر لگی جب کرن نے اپنی کتاب لانچنگ تقریب کے دوران کاجول پر الزام لگایا کہ کاجول نے ان پر رشوت لینے کا الزام لگایا ہے، دراصل گزشتہ سال کرن جوہر کی فلم اے دل ہے

...تفصیل