Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، راحت فتح

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارت سے کلچرل سطح پراچھے تعلقات ہیں مگر جہاں ملک کی عزت اور وقار کی بات آئے وہاں کسی بھی صورت ہم ترچھی آنکھ برداشت نہیں کرسکتے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہاکہ آئندہ برس موسیقی کے حوالے سے ایک فلم تشکیل بنانے کاارادہ ہے۔ اس فلم میں صرف میوزک کے حوالے سے ہی کام کیاجائے گا، بھارت سے کلچرل سطح پراچھے تعلقات ہیں مگر جہاں ملک کی عزت اور وقار

...تفصیل

سنجو بابا نے سلو میاں کو جادو کی جھپی دیکر ناراضگی ختم کر دی

بالی ووڈ کے سنجو بابا نے سلمان خان کو جادو کی جھپی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے اور یوں دونوں سپر اسٹارز کے درمیان اختلافات کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔بالی ووڈ میں چند ہی ایسے ستارے ہیں جن کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں اور انہیں میں بھی ایک دبنگ خان اور سنجو بابا کی دوستی بھی ہے جو بھائیوں سے بڑھ کر تصور کی جاتی تھی اور سنجے دت خود سلمان کو اپنا جھوٹا بھائی قرار دیتے تھے مگر کچھ عرصے سے اس دوستی میں دراڑ کی خبروں نے مداحوں کو غمگین کر رکھا تھا۔ سنجو بابا نے جیل سے رہائی کے بعد کئی بار سلمان کے

...تفصیل

افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے،امریکا کا پاکستان پرایک اورالزام

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے پاکستان پر ایک اور الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے۔افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل جان نکلسن نے کہا کہ افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے، افغانستان سے باہر طالبان کی پناہ گاہوں کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور امریکا اور پاکستان کی حکومتیں اس مسئلے پر دو طرفہ مذاکرات کررہی ہیں۔دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا کہ پاکستانی عوام

...تفصیل

عراقی فورسز نے داعش کو پسپا کرکے تلعفر پر قبضہ کرلیا

عراقی فورسز نے ایک ہفتے کے آپریشن کے بعد داعش کو پسپا کرکے تلعفر شہر پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی افواج نے داعش سے آخری عراقی شہر تلعفر کا کنٹرول بھی چھڑا لیا ہے۔ عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالعامر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی یونٹس نے تلعفر کے مرکزی حصے پر قبضہ کرکے عثمانیہ دور کے قلعے اور بساتین کے علاقے پر قومی پرچم لہرا دیا ہے۔داعش کے خلاف آپریشن کرنے والی امریکی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے مطابق اب عراقی افواج تلعفر کے 94 فیصد حصے اور 29 میں سے 27 علاقوں پر قابض

...تفصیل

امریکا کی وعدہ خلافیوں کا مناسب جواب دیں گے، ایران

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا کو اس بات کی اجازت نہیں دیگا کہ وہ ایران کو بلاوجہ قصوروار ٹھہرا کر ایٹمی معاہدے کو ختم کرے۔جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کے دورہ ویانا اور اس دورے کے مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے دورہ ویانا کا جو مقصد بتایا گیا ہے وہ ایٹمی معاہدے کی مختلف شقوں، آئی اے ای اے کے کردار کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 22، 31 کی دفعات اور ایجنسی کی خود مختاری سے تضاد رکھتا

...تفصیل

فرانسیسی صدر نے میک اپ میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے میک اپ میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے برسراقتدار آنے کے بعد محض 3 ماہ میں اپنے سنگھار پر ہزاروں ڈالر خرچ کردیے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف میک اپ اسکینڈل سامنے آیا ہے جس پر انہیں قومی خزانے کے غلط استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایمانوئل میکرون نے اقتدار میں آنے کے صرف 3ماہ کے اندر اپنے بنا سنگھار پر 30 ہزار ڈالر (تقریبا 32 لاکھ روپے)خرچ کردیے یعنی انہوں نے ہر مہینے 10 ہزار ڈالر اور روزانہ 330 ڈالر خرچ کیے۔ فرانسیسی صدر

...تفصیل