Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

شمالی کوریا کی جانب سے مزید تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری فوجی مشقوں کے جواب میں تین نئے بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی سالانہ فوجی مشقوں کو پہلے ہی اشتعال انگیزی قرار دے دیا تھا اور جب کہ یہ مشقیں جاری ہیں تو شمالی کوریا نے ردعمل کے طور پر تین بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کر کے امریکا کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے باز رہے۔جنوبی کورین حکام کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے صوبہ

...تفصیل

شمالی کوریا نے پھر امریکی دبائو اور عالمی پابندیوں کو مسترد کردیا

 شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر  امریکی دبائو اور عالمی پابندیوں کو  مسترد کرتے ہوئے کم فاصلے تک مار کرنے والے مزید 3 بیلسٹک میزائل کا  کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کر دیا،تاہم امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ داغے جانے والے میزائل گوام یا امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے۔۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تین کم درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔شمالی کوریا کی جانب سے تجربات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب امریکا اور جنوبی کوریا جزیرہ نما کوریا کے مغربی حصے میں

...تفصیل

بھارت میں فسادات ،وفاقی اور رہائشی حکومتیں قابو پانے میں ناکام

بھارت  کی ایک عدالت نے وفاقی حکومت اور  ریاستی حکام کو ہریانہ کی شمالی ریاستوں اور پنجاب میں ہونے والے تشدد سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ہریانہ اور پنجاب کی ہائی کورٹ نے  ہفتہ کے روز کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور ریاستی حکومتوں کا ردعمل 'سیاسی سرینڈر' کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ واضح رہے کہ انڈیا کے  قصبے پنچکلا میں ایک خصوصی عدالت کی جانب سے ڈیرہ سچا سودا نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرو گرمیت رام رحیم کو جنسی زیادتی کے معاملے میں مجرم قرار دینے کے بعد کشیدگی پائی جاتی

...تفصیل

سنجو بابا نے سلو میاں کو جادو کی جھپی دیکر ناراضگی ختم کر دی

بالی ووڈ کے سنجو بابا نے سلمان خان کو جادو کی جھپی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے اور یوں دونوں سپر اسٹارز کے درمیان اختلافات کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔بالی ووڈ میں چند ہی ایسے ستارے ہیں جن کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں اور انہیں میں بھی ایک دبنگ خان اور سنجو بابا کی دوستی بھی ہے جو بھائیوں سے بڑھ کر تصور کی جاتی تھی اور سنجے دت خود سلمان کو اپنا جھوٹا بھائی قرار دیتے تھے مگر کچھ عرصے سے اس دوستی میں دراڑ کی خبروں نے مداحوں کو غمگین کر رکھا تھا۔ سنجو بابا نے جیل سے رہائی کے بعد کئی بار سلمان کے

...تفصیل

فیس بک نے روزانہ 10لاکھ اکانٹس بند کرنا شروع کر دیئے

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے روزانہ کی بنیاد پر نفرت انگیز خیالات کی تشہیر کرنے والے 10 لاکھ سے زائد اکانٹ بند کرنا شروع کر دیئے ہیں۔فیس بک کے چیف سیکیورٹی افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اسپیم ، فراڈ، جعلی اور دیگر نفرت انگیز اکانٹس روکنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فیس بک صارفین کی تعداد دو ارب سے تجاوز کر چکی ہے جس میں فراڈیوں نے بھی ہزاروں کی تعداد میں جعلی اکانٹس بنا رکھے ہیں۔ کمپنی ان سب منفی کرداروں کی نشاندہی اور بندش میں مشکل کا شکار ہے کیونکہ غلطی سے کئی ایسے

...تفصیل

مقبوضہ کشمیر ،پولیس چھاونی پر مجاہدین کا حملہ ،10بھارتی فوجی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں پولیس چھائونی پرمجاہدین کے  حملے میں 10بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 مجاہدین  نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بول دیا جہاں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ عسکریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10بھارتی فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم 10بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک

...تفصیل