Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

فرانسیسی صدر نے میک اپ میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے میک اپ میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے برسراقتدار آنے کے بعد محض 3 ماہ میں اپنے سنگھار پر ہزاروں ڈالر خرچ کردیے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف میک اپ اسکینڈل سامنے آیا ہے جس پر انہیں قومی خزانے کے غلط استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایمانوئل میکرون نے اقتدار میں آنے کے صرف 3 ماہ کے اندر اپنے بنا سنگھار پر 30 ہزار ڈالر (تقریبا 32 لاکھ روپے)خرچ کردیے یعنی انہوں نے ہر مہینے 10 ہزار ڈالر اور روزانہ 330 ڈالر خرچ کیے۔ فرانسیسی

...تفصیل

تاج محل مندر نہیں تاریخی اسلامی عمارت ہے، بھارتی حکام نے تسلیم کرلیا

بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ تاج محل مندر نہیں بلکہ مقبرہ ہے۔انتہا پسند ہندوں نے بھارت سے مسلمانوں کا نام و نشان مٹانے کا عزم کیا ہے اور اس کام میں بی جے پی کے وزیراعظم نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے تیزی آگئی ہے۔ بھارتی ہندو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخی عمارات کے پیچھے بھی پڑے ہیں اور ان پر قبضہ کرنے پر تلے ہیں۔ اس سلسلے میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد تاج محل کے مندر ہونے کا شوشا چھوڑا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کی عدالت میں تاج محل کو مندر

...تفصیل

جیا بچن نے بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادیں

ووڈ کیبگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیابچن نے ہیمامالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول کی گودبھرائی کی رسم میں بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادی۔ماضی کی نامور اداکارہ اور بھارتی لوک سبھا کی ممبر جیا بچن اپنے سامنے کچھ بھی غلط ہوتا نہیں دیکھ سکتیں اور اگرا ن کے آس پاس کچھ بھی غلط یا برا ہورہا ہوتا ہے تو وہ فورا آواز اٹھاتی ہیں ، رواں سال انہوں نے بھارت میں گائے کے نام نہاد تحفظ کے بجائے خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرکے بھارتی انتہا پسند ہندوں کے غصے کو ہوا دی تھی اور اب بھارتی اداکارہ ایشا

...تفصیل

کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی دعوت ٹھکرا دی

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں اپنے نئے بزنس انٹرئیر ڈیزائننگ کے اسٹور کا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور کے سوا فلم انڈسٹری کے تقریبا تمام ستاروں نے شرکت کی۔بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اداکار کے ساتھ بہترین بزنس مین بھی ہیں، فلموں میں اداکاری کے علاوہ شاہ رخ خان کامیاب پروڈکشن ہاس اور آئی پی ایل ٹیم کے سربراہ ہیں، لہذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ملٹی ٹاسکنگ اسٹار کی بیوی میں یہ تمام خوبیاں موجود نہ ہوں، شاہ رخ خان کی اہلیہ بھی اپنے شوہر

...تفصیل

مریخ پر بھی برفانی طوفان آتے ہیں، تحقیق

فرانسیسی ماہرین کی قیادت میں سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ زمین کی طرح مریخ پر بھی شدید برفانی طوفان آتے ہیں۔ البتہ یہ طوفان عموما اس وقت آتے ہیں جب مریخ پر رات ہوتی ہے۔پیری سائمن لاپلاس یونیورسٹی فرانس کے ایمیرک اسپیجا کی قیادت میں ماہرینِ فلکیات نے مریخ پر بھیجے گئے مختلف تحقیقی جہازوں کی حاصل کردہ معلومات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ جب مریخ کے کسی حصے میں سورج غروب ہوتا ہے اور رات شروع ہوتی ہے تو وہاں کی مہین سی فضا میں موجود گرمی بڑی تیزی سے خلا میں فرار ہوجاتی ہے جس سے وہاں

...تفصیل

والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، تحقیق

بچوں کی پرورش اور نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں والد کا کردار ایک خاموش اور بے عمل شخص کے طور پر سمجھا جاتا ہے لیکن بیٹیوں کے معاملے میں ایسا نہیں اور والد کا بیٹیوں پر اثر ہمارے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔اگرچہ اس میں بدلتے ہوئے تقاضے بھی شامل ہیں لیکن نفسیاتی طور پر ابتدائی عمر سے ہی والد اور بیٹی کے درمیان ایک اہم بندھن قائم ہو جاتا ہے۔ بچیاں اپنے باپ کو پرورش، نگہداشت، تحفظ، محبت اور باہمی احترام کا اہم مرکز سمجھتی ہیں اسی لیے والد بچیوں کو نئی دنیا سے آگاہ کرنے اور ان کو

...تفصیل