Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

امریکا خوفناک سمندری طوفان کی زد میں، ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی

خوفناک سمندری طوفان ہاروے گزشتہ رات اپنی شدت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے جسے ماہرین انتہائی خطرناک اور جان لیوا قرار دے رہے ہیں۔کل شام تک یہ طوفان کٹیگری 3 میں شامل تھا یعنی اس میں ہوائی جھکڑوں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم تھی لیکن چند گھنٹوں بعد ہی جمعے کی رات تک اس کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور جھکڑوں کی رفتار 210 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی؛ یعنی یہ کٹیگری 4 کا طوفانِ باد و باراں (ہریکین) بن گیا۔گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان بڑی

...تفصیل

یمن میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

یمن کی سمندری حدود میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک فوجی لاپتہ ہوگیا۔امریکی سنٹرل کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحل سے 20 میل دور سمندر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر گیا جس میں پائلٹ سمیت 6 فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرکے 5 فوجیوں کو پانی سے نکال لیا جب کہ ایک فوجی بدستور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جب واقعہ پیش آیا تب ہیلی کاپٹر سمندر پر کافی نیچے پرواز کررہا تھا۔واضح رہے کہ

...تفصیل

برسلزمیں مرکزی پراسیکیوٹرآفس کے باہرچاقو بردارشخص کا سیکیورٹی اہلکاروں پرحملہ

دارالحکومت میں مرکزی پراسیکیوٹرکے دفتر کے باہر چاقو بردارشخص کے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں 2 فوجی زخمی ہو گئے جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مرکزی پراسیکیوٹر کے دفتر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے جب کہ حملہ کرنے والا شخص جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔برسلز پولیس کے مطابق حملہ آور شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا جو کہ بعدازاں زخموں کی

...تفصیل

شام میں داعش کا شہر رقہ میں حملہ، 34 فوجی ہلاک

داعش کے شدت پسندوں نے شامی شہر رقہ کے مشرقی علاقے میں حملہ کرکے 34 شامی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔شامی حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق اس حملے میں جہادیوں نے شامی صدر بشار الاسد کی فوج کو 30 کلومیٹر پیچھے دھکیلتے ہوئے وسیع علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ شامی فوج نے اس علاقے پر کنٹرول گزشتہ دنوں حاصل کیا تھا، الرقہ اور دیرالزور نامی مشرقی صوبوں میں داعش ابھی بھی ایک بڑے علاقے پر قابض ہے۔یہ امر اہم ہے کہ اسلامک اسٹیٹ نے اپنی نام نہاد خلافت کا مرکز بھی

...تفصیل

گائوں کی لڑکی کو سبق سکھانے فلموں میں آیا،نوازالدین صدیقی

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے گاں کی ایک لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے فلموں میں آئے۔نوازالدین صدیقی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتاہے، انتہائی غریب اور پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوازالدین صدیقی آج بالی ووڈ میں تینوں خانزکے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل ہیں، انہوں نے یہ مقام کڑی محنت اور کوششوں کے بعد حاصل کیا ہے تاہم انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے گاں

...تفصیل

بھارت میں مذہبی پیشوا کی گرفتاری پرہنگامے، 28افراد ہلاک

بھارت کے مذہبی رہنما گرو گرمیت رام رحیم سنگھ پر جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ریاست ہریانہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے جب کہ پرتشدد واقعات میں 28 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کی خصوصی عدالت نے مذہبی رہنما گرو گرمیت رام رحیم سنگھ پر 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے گرو کو حفاظتی تحویل میں لے کر ویسٹرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کے انتظار میں

...تفصیل