Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

بیروت،صدر بشارالاسد کے حامیوں کی ریلی پر حملہ، 22 افراد ہلاک

شامی باغیوں نے صدر بشارالاسد کے حامیوں کی ریلی پر حملہ کرکے 22 افراد کو ہلاک کر دیا۔شامی باغیوں کے صدر بشارالاسد کے دوبارہ انتخاب کی حمایت میں ریلی نکالنے والوں پر حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے لئے شامی مبصر گروپ نے کہا ہے کہ حملے میں ایک خیمے کو مارٹر سے نشانہ بنایا گیا جنوبی شہر دارا میں اسد کے حامی اکٹھے ہوئے تھے اور اس حملے میں کم از کم 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بشارالاسد کو اگلے ماہ ووٹنگ میں دو معمولی چیلنجز کا سامنا ہے اور زیادہ تر توقع ہے کہ وہ خانہ جنگی کے

...تفصیل

اقوام متحدہ کی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات پر ویٹی کن پر شدید تنقید

اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسداد تشدد نے پادریوں کی جانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات پر ویٹی کن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پادریوں نے یہ مکروہ فعل کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسداد تشدد کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کا مرکز ویٹی کن دنیا بھر کے بشپ اور پادریوں پر مثر کنٹرول رکھتا ہے لیکن اس کے پادریوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے ویٹی کن کی توہین کی اور بچوں سے

...تفصیل

افغان شہر ہرات میں مسلح افراد کا بھارتی قونصل خانے پر حملہ

افغانستان میں مسلح افراد نے بھارتی قونصل خانے پر حملہ کیا۔سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان حکام کے مطابق تین مسلح افراد نے صوبہ ہرات میں بھاری ہتھیاروں سے بھارتی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور قونصلیٹ کے سامنے بنی عمارت پر چڑھ کر مشین گن سے فائرنگ کی اور راکٹ بھی داغے ، فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے جبکہ تیسرے حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

نائیجیریا،اغواء ہونیوالی لڑکیاں تاحال بازیاب نہ ہوسکیں

نائیجیریامیں اغوا ء ہونے والی لڑکیوں کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا، لواحقین اور سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، نائیجیریاکے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین مغوی لڑکیوں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے،لڑکیوں کو گذشتہ ماہ اسکول کے ہاسٹل سے اغواء کیا گیا تھا، مظاہرین نے صدر گڈلک جوناتھن سے اپیل کی ہے کہ وہ شدت پسندوں کو آزاد کردیں، تاکہ وہ اپنی بیٹیوں کو گھروں میں واپس دیکھ سکیں ۔

تھائی لینڈ کی فوج نے معزول وزیراعظم کو اہل خانہ سمیت حراست میں لے لیا

 تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے ایک روز بعد فوج نے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے معزول وزیر اعظم ینگ لک شناوترا کو ان کے اہلِ خانہ سمیت حراست میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے معزول وزیراعظم ینگ لک شناواترا سمیت 100 سیاستدانوں کو بنکاک میں ایک فوجی مرکز میں طلب کیا تھا جس کے بعد انہیں وہاں حراست میں رکھتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ فوج نے ملک کے 155 معروف سیاست دانوں اور کارکنان پر بغیر اجازت ملک سے باہر جانے پربھی پابندی عائد کردی ہے۔دوسری جانب

...تفصیل

عراقی دارالحکومت بغداد میں 3 دھماکے، 16 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے

عراقی دارالحکومت بغداد  کے مختلف علاقوں میں 2 خودکش سمیت 3 بم دھماکوں میں 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں امام موسی الخادم کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جن کو  دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا اور وسطی بغداد کے علاقے باب الشرجی،مغربی حصے منصور اور نواحی علاقے شب میں تقریبات کے د وران دھماکے کیے گئے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاک و زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی

...تفصیل