Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

تھائی لینڈ میں فوج نے نگراں حکومت اور آئین معطل کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا

تھائی لینڈ میں فوج نے نگراں حکومت کو ختم کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں اور میڈیا کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر ملک میں مارشل لا ء کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل پراٹ چین نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں جاری طویل سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور ملکی استحکام کے لئے فوج نے اقتدار سنبھالتے ہوئے آئین معطل کردیا جبکہ ملک بھر میں رات 10 بجے سے صبح 5 تک کا کر فیو بھی نافذ کردیا گیا۔ فوجی سربراہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ ملک بھر میں 5 افراد کے جمع ہونے پر

...تفصیل

مودی کی تقریب حلف برداری، امریکا کی نمائندہ بھیجنے سے معذرت

امریکا نے کہا ہے کہ نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں اس کا کوئی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی تقاریب میں شرکت کے لیے ہمار ا ایک ضابطہ کار ہے اسی لیے 26 مئی کو ہونے والی تقریب میں امریکا کی جانب سے کوئی نمائندہ بھی شرکت نہیں کرے گا۔ جین ساکی نے کہا کہ امریکا نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو تقریب میں شرکت کی دعوت او ر نواز شریف کی جانب سے مودی کو پاکستان آنے کی دعوت کا خیرمقدم کرتا ہے۔


شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کا آغاز

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے باقی ماندہ ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شامی فوج کیمیائی ہتھیاروں کی منتقلی کے لئے تعاون کر رہی ہے۔امریکا نے کہا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے باقی ماندہ ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شامی فوج اس ضمن میں کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کے مشن کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چند ماہ کے

...تفصیل

جنوبی ایشیا دنیا کا کرپٹ ترین خطہ ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جنوبی ایشیا کو دنیا کا کرپٹ ترین خطہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس خطے کے ممالک کی حکومتیں بدعنوانی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔دنیا بھر کے ممالک میں کرپشن اور بدعنوانی پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ، اور سری لنکا میں انسداد بدعنوانی کی کوششیں بدترین مسائل کا شکار ہیں، ان ممالک میں بدعنوانی اور کرپشن کو روکنے کے ادارے تو موجود ہیں لیکن ان ممالک کی حکومتیں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے کام کرنے والے

...تفصیل

افغانستان میں طالبان 27پولیس افسران کو اغواء کرکے لے گئے

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں گزشتہ 2 روز سے جاری مقابلے میں طالبان نے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ 27 افسران کو اغوا ء کر لیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے پولیس چیف جنرل فضل الدین ایار کا کہنا تھا کہ ضلع یمغان میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اوراس دوران جان بچانے کے لئے 27 پولیس افسران ایک غار میں چھپ گئے تاہم مسلح طالبان نے غار کا گھیرا ئوکرلیا اورچھپے ہوئے پولیس افسران کو یرغمال بناکراپنے ساتھ لے گئے۔بدخشاں پولیس چیف کے مطابق ضلع یمگان میں

...تفصیل

چین کے صوبے سنکیانگ میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک، 90 زخمی

چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ 90 زخمی ہو گئے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں واقع مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا

...تفصیل