Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

روس نے شام کیخلاف قرارداد ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی

 روس نے شام میں جاری خانہ جنگی کا معاملہ ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی )کو بھیجنے کی مخالفت کر دی ہے اور اس سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ گیناڈی گیٹلوف نے یہ اعلان فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد کا مسودہ پیش کئے جانے کے بعد کیا ہے۔ اس مجوزہ قرارداد میں شام میں گزشتہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے ذمہ داروں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کے الزامات میں آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر

...تفصیل

ڈرون حملوں کا جواز، امریکا کا میمو جاری کرنے کا فیصلہ

نیویارک کی ایک عدالت کے حکم کے بعد اوباما انتظامیہ نے ڈرون حملوں کے جواز کے لیے تیار کیے گئے میمو کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیویارک کی تین فیڈرول اپیلز کورٹ نے امریکی محکمہ انصاف کو حکم دیا تھا کہ وہ ان خفیہ کاغذات کو عوام کے سامنے پیش کرے جن میں ڈرون حملوں کا قانونی جواز پیش کیا گیا تھا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اوباما انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ امریکی محکمہ انصاف نے عدالت میں اس حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو کو عوام کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس

...تفصیل

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو کرپشن کے مقدمے میں3سال قید کی سزائ

مصر کی عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو کرپشن کے الزام میں 3 جب کہ ان کے دونوں بیٹوں کو 4،4 برس قید اور 30 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزاء سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں پر اختیارات کا ناجائز استعمال، ملکی خزانے میں خرد برد اور ناجائز ذرائع سے آمدنی بڑھانے کے کئی مقدمات کا سامنا ہے اس نوعیت کے ایک مقدمے میں سابق مصری صدر کو 3 جبکہ ان کے دو بیٹوں علا مبارک اور جمال مبارک کو 4،4 برس قید اور 30 لاکھ جرمانے کی سزاء سنادی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے انہیں خرد برد

...تفصیل

نئی دلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا گیا

عام انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرنے والی ہندو انتہاء پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال پر بی جے پی کے رہنما نتن گھٹکاری نے ہتک عزت کا مقدمہ قائم کیا جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے انہیں شخصی ضمانت یا زر ضمانت کی پیشکش کی تاہم انہوں نے عدالتی پیشکش کو مسترد کردیا، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ

...تفصیل

مصر، یونیورسٹی کے طلبا کا پولیس اورفوج کیخلاف احتجاج

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں یونیورسٹی کے طلبا نے پولیس اور فوج کے خلاف احتجاج کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فوج کے خلاف احتجاج اس وقت پرتشدد ہوگیا یونیورسٹی کے طلبا نے فوج اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کے بعد پولیس پر پتھراو کردیا۔پولیس نے بھی مظاہرین کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کی اور مظاہرین پر آنسو گیس کے شیلوں کی بارش کردی۔پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران

...تفصیل

اسرائیلی فوج کی سفاکی ،2نہتے فلسطینی نوجوانوں کو مارڈالا

بیت المقدس ہتھیار تو دور کی بات، ہاتھ میں پتھر تک نہ تھا لیکن پھر بھی اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی نوجوانوں کو سفاکی سے مار ڈالا۔اسرائیلی فوج کی درندگی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔وڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان جس کے ہاتھ میں ہتھیار ہے نہ پتھر ،اس نے اسرائیلی فوج کو گالی دی اور نہ ہی کوئی نعرہ لگایا ،لیکن پھر بھی طاقت کے نشے میں چور اسرائیلی فوجی نے اس راہ چلتے 17 سالہ نوجوان کو نشانہ بنایااور انتہائی بے دردی سے اس بے گناہ کو ہلاک کردیا۔ ایک اور ویڈیو میں اسرائیلی فوج نے ایک اور 16سالہ نہتے

...تفصیل