Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

نائیجیریا، دو دھماکوں میں 118افراد ہلاک، متعدد زخمی

نائیجیریا میں یکے بعد دیگرے دھماکوں میں ایک سو اٹھارہ افراد جاں بحق اور 56 افراد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جوس شہر میں دو بم دھماکوں کے بعد کم از کم 118 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پہلا دھماکہ شہر کے ایک مصروف بازار میں ہوا اور دوسرا دھماکہ اس کے قریب ہی ایک ہسپتال کے باہر ہوا۔ ملبے سے اب تک 118 لاشیں نکالیں گئی ہیں۔ اس میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی بھی ایسا ملبہ ہے جسے ہٹایا نہیں جا سکا ہے۔ ان دھماکوں میں 56افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں کے

...تفصیل

لیبیا،سیکیورٹی خدشات،سعودی اور الجزائر ی سفارتخانے بند

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سعودی عرب اور الجزائر نے سفارتخانے بند کردیے ہیں۔طرابلس میں گزشتہ روز مسلح افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کردیا اور اسپیکر سمیت سات افراد کے اغوا ء کے بعد سے اب تک طرابلس کے حالات کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ ملک پر مکمل کنٹرول حاصل ہے تاہم ایسا دیکھائی نہیں دیتا۔ لیبیا کے وزیر انصاف نے ٹیلی ویڑن پر براہ راست ایک بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد ختم کرنے کی اپیل

...تفصیل

نیویارک کی عدالت نے ابوحمزہ کو دہشتگردی کی حمایت کا مجرم قرار دیدیا

 نیویارک کی عدالت نے برطانیہ بدر کیے گئے ابوحمزہ کو دہشت گردی کی حمایت کا مجرم قرار دے دیا۔ انھیں اس جرم میں عمر قید ہوسکتی ہے۔ابوحمزہ پرالزام تھاکہ انھوں نے11 مرتبہ اغواء اور دہشت گردی کی حمایت کی تھی۔ انھیں نوستمبر کو مین ہیٹن کی عدالت میں جج کیتھرئن فارسٹ سزا سنائیں گی۔انھیں مجرم قرار دینے کے لیے مقدمے کی سماعت 2 روز تک جاری رہی۔عدالت کی 12 رکنی جیوری نے ابوحمزہ کو مجرم قرار دینے کے لیے متفقہ فیصلہ دیا۔برطانیہ وزیرداخلہ تھریسا مے کا کہنا ہے کہ ابو حمزہ کو انصاف کے کٹہرے میں فیصلہ ملنے پر

...تفصیل

فوجیوں کیخلاف الزامات پر امریکا سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں، چین

چین نے امریکا کی جانب سے فوجیوں پر ہیکنگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے فوجی تعلقات خراب ہونے کا عندیہ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کی جانب سے 5 چینی فوجیوں پر جوہری تنصیبات کی ہیکنگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے فوجی تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ نے امریکی عدالت کی جانب سے فوجیوں پر ہیکنگ کے الزامات عائد کرنے پر بیجنگ میں تعینات امریکی سفارت کار کو طلب کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جب کہ چینی

...تفصیل

بی جے پی نے وزیراعظم کیلئے نریندر مودی کا انتخاب کرلیا

بھارت میں حالیہ انتخابات میں جیتنے والی بھارتی جنتا پارٹی نے وزیراعظم کیلئے نریندر مودی کا انتخاب کرلیا ہے۔ نریندر مودی اپنے عہدے کا حلف چھبیس مئی کو اٹھائیں گے۔ بھارت میں نئی حکومت کے دور کا آغاز ہوگیا ، مودی سرکار کا دور شروع ہوتے ہی عوام پر وعدوں کی بوچھاڑ شروع ہوگئی ہے۔نئی دہلی میں بی جے پی کا اجلاس ہوا جس میں نریندر مودی کو متقفہ طور پر وزیراعظم کیلئے نامزد کیا گیا۔ وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت غریب عوام ، خواتین اور نوجوانوں کی

...تفصیل

نو منتخب بھارتی لوک سبھا کے 543 ارکان میں سے 186 سنگین جرائم میں ملوث

بھارت میں 16ویں لوک سبھا کے543 ارکان میں سے 186 ایسے ہیں جن کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں جبکہ 112 ارکان قتل، اقدام قتل، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا جیسے سنگین الزامات میں ملوث ہیں جن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پی آر ایس لیجسلیٹیو ریسرچ کے ذریعے نو منتخب ممبران پارلیمان کے بارے میں کیے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا کے نومنتخب 543 ارکان میں سے 34 فیصد ارکان کو مختلف مقدمات کا سامنا ہے جبکہ یہ تعداد نامزدگی کے وقت داخل کیے جانے والے

...تفصیل