Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

روس میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

روس کے دارالحکومت ماسکو کے جنوبی علاقے میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں5 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔ریسکیوٹیموں نے حادثے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی

...تفصیل

تھائی لینڈ میں مارشل لاء کانفاذ، نگراں وزیراعظم کا3 اگست کو انتخابات کرانیکا اعلان

تھائی لینڈ میں فوج نے مارشل لاء نافذ کر دیا ، متعدد ٹی وی چینلز کی نشریات معطل کر دی گئیں۔تھائی لینڈ میں چھ ماہ سے حکومت اور اپوزیشن میں جاری سیاسی انتشار کی وجہ سے فوج نے یہ قدم اٹھایا ۔ فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ۔ عوام گھبرانے کی بجائے اپنے معمولات زندگی میں مشغول رہیں ۔ مارشل لاء کے اعلان کے فوری بعد فوج نے بینکاک کی سیکورٹی سنبھال لی اور متعدد چینلز کی نشریات معطل کر کے ٹی وی سٹیشنز پر قبضہ کر لیا۔ملک کے عبوری وزیر اعظم کے چیف

...تفصیل

بھارت کی نو منتخب لوک سبھا کئی اعتبار سے مختلف اور منفرد

بھارت کی نو منتخب لوک سبھا کئی اعتبار سے مختلف اور منفرد ہے، پارلیمنٹ کے نومنتخب 543 ارکان میں سے 186 ارکان کیخلاف کرمنل مقدمات قائم ہیں۔ ایسو سی ایشن فار ڈیمو کریٹک ریفارمز کے ایک تجزیے کے مطابق بی جے پی کے لیڈر نریندر مودی کی جانب سے انتخابات میں کئے گئے شفافیت اور کرپشن سے نجات کے وعدوں کے باوجود انڈیا کی اگلی کابینہ میں اس بار اراکین کی ریکارڈ تعداد ایسے افراد پر مشتمل ہوگی جن پر قتل، اغوا، رہزنی اور فرقہ وارانہ یا نسلی فسادات پھیلانے جیسے سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔ اے ڈی آر کے مطابق ایسے

...تفصیل

روس کا یوکرین کی سرحد سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا حکم

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات فوج واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے ایوان صدر کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادی میر پوٹن نے یوکرین کے علاقوں روستوف، بیلگرود اور بریانسک میں تعینات روسی فوجی دستوں کو اپنے فوجی اڈوں میں واپس جانے کا حکم دیا ہے تاہم امریکا اور نیٹو کا کہنا تھا روسی فوجوں کی واپسی کا عمل شروع  ہونے پر ہی اس بات کا یقین کیا جاسکتا ہے کیوں کہ روس اس سے قبل بھی اس طرح کے اعلانات کرچکا ہے۔واضح رہے کہ روس کو40

...تفصیل

ملائشیا کا لاپتہ طیارہ امریکی اور تھائی فوج کی مشقوں کے دوران نشانہ بنا،انکشاف

لاپتہ ملائیشین طیارے کی گمشدگی سے متعلق پہلی کتاب Flight MH 370:The Mystery" " برطانوی مصنف نے دعوی کیا ہے طیارہ تھائی لینڈ اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران غلطی سے نشانہ بنا۔بدقسمت ملائیشین طیارے کی گمشدگی کے 71 ویں روز نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ برطانوی مصنف Nigel Cawthorne نے اپنی کتاب Flight MH 370:The Mystery" میں دعوی کیا ہے کہ۔ کولاالمپور سے اڑان بھرنے والی فلائٹ MH 370 ، امریکا اور تھائی لینڈ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران جنوبی چین کے سمندر کے اوپر غلطی سے مشقوں کا نشانہ بنی۔

...تفصیل

لیبیا ،مسلح افراد کا پارلیمنٹ پر حملہ، اسپیکر سمیت 7 ارکان اسمبلی اغوا

 لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح افراد نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول کر عمارت کو آگ لگا دی،حملہ آوروں نے اسپیکر سمیت سات ارکان پارلیمنٹ کو اغوا ء کرلیا۔مسلح افراد کے طرابلس میں پارلیمنٹ کے کمپائونڈ پر حملے کے بعد مسلح افراد نے اسپیکر سمیت سات ارکان پارلیمنٹ کو اغوا کرلیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد چلے گئے۔ لیبیا کی پارلیمنٹ مذہبی پارٹیوں اور قوم پرستوں میں بٹ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جنرل نیشنل کانگریس قذافی کے بعد جمہوری عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ہوچکی

...تفصیل