Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

کشتی حادثے پر جنوبی کوریا کی صدر نے عوام سے معافی مانگ لی

جنوبی کوریا کی صدر Park Geun-hye نے کشتی حادثے پر عوام سے معافی مانگتے ہوئے کوسٹ گارڈ کا محکمہ تحلیل کرنے کا حکم دے دیا۔Park Geun-hye کا کہنا تھا کہ صدر کی حیثیت سے وہ عوام کی حفاظت کی ذمہ دار ہیں۔ اس حادثے پر وہ دکھی ہیں صدر قوم سے معافی مانگتے ہوئے رو پڑی۔ انہوں نے کوسٹ گارڈ کا ادارہ بھی تحلیل کرنے کا حکم دیا۔ اپریل میں جنوبی کوریا میں کشتی ڈوبنے سے چار سو چھہتر افراد سمندر میں ڈوب گئے جن میں صرف ایک سو 72 کو بچایا جا سکا۔

عراق، پارلیمانی انتخابات میں نوری المالکی کی برتری

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اتلافِ دولتِ القانون نے پارلیمان کی 328 میں سے 92 نشستیں حاصل کی ہیںعراق کے پارلیمانی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق ملک کے وزیر اعظم نوری المالکی اور ان کے اتحادیوں نے 92 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوری المالکی اور اتحادیوں کا اتلافِ دولتِ القانون نامی جماعت نے پارلیمان کی 328 میں سے 92 نشستیں حاصل کی ہیں۔نوری المالکی کے مخالف دو شیعہ رہنما امر الحکیم اور مقتدی الصدر کی حمایتی جماعت احرار 57 نشستوں کے

...تفصیل

نائیجیریا،کار بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک

نائیجیریاکے شہر کانو میں کار بم دھماکے میں تیس افراد ہلاک ہوگئے،بوکو حرام نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔نائیجیریاکے شمالی شہر کانو میں کار بم دھماکہ کیا گیا،دھماکے میں تیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں یہ دھماکہ کیا گیا وہاں کئی بارز اور نائٹ کلب ہیں۔ یہ دھماکہ عیسائی آبادی کے علاقے میں ہوا،اس سے پہلے اس نوعیت کے دھماکے اور حملے ہوتے رہے ہیں۔کانو میں حملے کے ذمہ داری بوکو حرام نے قبول کرلی ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز کئی میل دور

...تفصیل

مغربی اور وسطی افریقی رہنماء بوکوحرام کیخلاف جنگ پر متفق

 مغربی اور وسطی افریقہ کو دہشت گرد تنظیموں سے پاک کرنے کیلئے پیرس میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف جنگ پر اتفاق کیا گیا،دوسری جانب مغوی طالبات کی بازیابی کیلئے ابوجا میں احتجاج جاری ہے۔ پیرس میں مغربی اور وسطی افریقہ کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا، جس میں انتہاپسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف جنگ کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔علاقائی طاقتوں نے اس گروپ کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے اور تعاون کاعزم ظاہر کیا۔ نائجیریا سے تعلق رکھنے والا انتہاپسند گروپ ہزاروں افراد کی ہلاکت

...تفصیل

برطانیہ کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، ہندوجا برادران سرفہرست

برطانیہ کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی۔ بھارتی نژاد برطانوی شہری ہندوجا برادران مال ودولت میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔ برطانیہ کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ملکہ برطانیہ سمیت کئی کاروباری شخصیات، کھلاڑی، اداکار اور آن لائن بزنس کرنے والے افراد کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں پہلی بار سب سے اوپر جگہ بھارتی نژاد ہندوجا برادران کی ہے جن کی مشترکہ دولت کا اندازہ 11 اعشاریہ 9 ارب ڈالر لگایا ہے۔ گرینڈ تھیفٹ آٹو اور کینڈی کرش جیسی ویڈیو گیمز بنانے والے دو نوجوان بھی امیر ترین افراد کی فہرست کا

...تفصیل

برطانیہ میں شریعت کے نفاذ کی کوئی گنجائش نہیں،برطانوی وزیر ساجد جاوید

 برطانیہ کے وزیر ثقافت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ میں شریعت کی گنجائش نہیں اس ملک میں سکونت اختیار کرنے والوں کو یہاں کا طرززندگی اپنانا ہوگا۔پاکستانی نژاد برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو ذاتی طور پر اس پر عمل پیرا ہونے کی اجازت ہے لیکن برطانوی قانون میں شریعت قانون کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ برمنگھم کے سرکاری اسکولوں کو چند قدامت پرست اسلامی بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو قابل تشویش ہے۔ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی اکثریت برطانیہ کی طرز معاشرت سے ہم

...تفصیل