Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

مصر کے معزول صدر مرسی کے مزید 163 حامیوں کو 10 سے 15 سال قید کی سزا

 مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 163 حامیوں کو تخریب کاری کے جرم میں 10 اور 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مزید 163 قیدیوں کو قاہرہ کی 2 مختلف عدالتوں نے 10 اور 15 سال قید کا حکم دیا ہے، عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر 126 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا اور 37 ملزمان کو لوگوں کو تخریب کاری کے لئے اکسانے اور پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر 15 سال قید کا حکم دیا جب کہ عدالت نے مزید 6 ملزمان کو ایک

...تفصیل

بنگلادیش، کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 54 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

بنگلادیش میں طوفان کے باعث کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 54 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ جمعرات کو ڈوبنے والی کشتی میں کتنے افراد سوار تھے، تاہم پولیس کے ایک اندازے کے مطابق اب بھی 100 افراد لاپتہ ہیں۔ بنگلہ دیش کے ضلع منشی گنج میں پیش آنے والے واقعے پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ ڈوبنے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔بنگلہ دیشی حکام اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، یا کشتی میں کوئی فنی خرابی تھی۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

 کیلیفورنیا کے جنگلات میں گزشتہ چند روز سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا ، نقل مکانی کرنیوالے واپس لوٹنے لگے ہیں ، معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔ کیلیفورنیا کے شہرسان ڈیاگو کے جنگلات میں کچھ روزقبل لگنے والی آگ سے کئی گھرنذرآتش ہو گئے، لاکھوں ڈالرکا سامان جل کر راکھ ہو گیا ، آگ کے باعث لوگ نقل مکانی کرنے پرمجبور ہو گئے تھے۔ انتظامیہ نے پانچ روز بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ نقل مکانی کرنے والے شہری بھی واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ نظام زندگی معمول پر لانے کیلئے امدادی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔

...تفصیل

باغیوں کے حملے میں شامی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق ہلاک

 باغیوں کے حملے کے نتیجے میں شام کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوبی علاقے ملیہا میں باغیوں کی جانب سے فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اس موقع پرجھڑپ کے دوران فضائیہ چیف جنرل حسین اسحاق ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رمی عبدالرحمان کاکہنا ہے کہ ملیہا میں امریکی ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر فضائیہ کے سربراہ ہیڈکوارٹر میں موجود تھے تاہم باغیوں کے حملے میں

...تفصیل

ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات بلانتیجہ ختم

ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے ہونے والے تین روزہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے، مذاکرات کا اگلا رائونڈ اب جون میں ہوگا۔ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں کو مطمئن کرنے کے لیے سمجھوتے کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں ہیں، دوسری جانب نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران کسی بھی ایک نکتے پر اتفاق میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، ایرانی اور

...تفصیل

بھارتی مسلمان نہ کبھی ڈرا ہے اور نہ کبھی ڈرے گا، رکن بھارتی مسلم پرسنل لا بورڈ

بھارت میں مسلمانوں کے لئے رائج قوانین کے اطلاق کے نگران ادارے مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن سید قاسم رسول الیاس کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے ملک کا وزیراعظم بننے پر مسلمانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مسلمان نہ کبھی ڈرا ہے اور نہ آئندہ کبھی ڈرے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے سید قاسم رسول الیاس کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو آنے والی مودی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔ بھارت کا معاشرہ انتہائی مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر کھڑا ہے۔ ملک کے مسند اقتدار پر کوئی بھی بیٹھے ہمیں اس

...تفصیل