Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

سعودی حکومت نے پرچم پر لکھے گئے کلمے کی توہین پرہالینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ داروں پر پابندی لگا دی

سعودی حکومت نے ہالینڈ کے رکن اسمبلی کی جانب سے کلمے کی توہین کے مرتکب ہونے پر ملک میں جاری ہالینڈ کی تعمیراتی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کی آمد پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن اور انتہا پسند مسیحی سیاستدان گیرت وائلڈر نے سعودی پرچم پر کلمہ طیبہ لکھے ہونے پر اعتراض کے ساتھ اس کی توہین بھی کی جس پر سعودی حکام کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ، ہالینڈ کے رکن اسمبلی کی جانب سے کلمے کی توہین کرنے پر سعودی حکام کی اعلی قیادت نے فیصلہ کیا کہ دونوں ممالک

...تفصیل

بوسنیا اور سربیا میں شدید سیلاب، بیس افراد ہلاک

 بلقان کی ریاستوں بوسنیا اور سربیا میں شدید بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ان ممالک کے متعدد دیہات میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے ہونے والی بارش نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ حکام کے مطابق بوسنیا کے مشرقی علاقوں سے دس ہزار جبکہ سربیا سے پندرہ ہزار افراد کو ہیلی کاپٹروں اور خصوصی کشتیوں کے ذریعے سیلاب سے نکالا جا چکا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بنگلادیش،کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 42ہوگئی

بنگلادیش میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔بنگلادیش کے وسطی ضلع منشی گنج کے دریائے میگھنا میں جمعرات کو مسافر کشتی طوفان کی لپیٹ میں آنے کے بعد ڈوب گئی تھی۔کشتی میں 300 کے قریب مسافر سوار تھے۔ جمعرات کو غوطہ خوروں نے دریا سے مزید لاشیں نکال لیں جس کے بعد اب تک نکالی گئیں لاشوں کی تعداد 42 ہوگئی، امدادی ٹیمیں مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔


بھارت پہلے سے زیادہ طاقتورہے، منموہن سنگھ کا قوم سے آخری خطاب

بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے حکمراں جماعت کانگریس کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ووٹر ز کی رائے تسلیم کرتے ہیں اور نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔کانگریس کے رہنما من موہن سنگھ نے بحیثیت وزیراعظم اپنے آخری خطاب میں نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت پہلے سے زیادہ طاقتورملک ہے، بھارت مستقبل میں مزید طاقتورملک بن کرابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے بہترمستقبل کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے

...تفصیل

لائوس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعظم ،وزیردفاع سمیت 17اہم شخصیات ہلاک

 لائوس کا فوجی طیارہ شمالی صوبے شنگکویانگ میں گر کر تباہ ہونے سے ملک کے نائب وزیراعظم ،وزیر دفاع اورایک صوبے کے گورنر سمیت 17اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں، تین افراد کو زخمی شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاز کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیںتاہم حکام کا کہنا تھا کہ جہاز ایک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہوا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ کی صبح لائوس کا روسی ساختہ انتونوف اے این 74۔300 فوجی طیارہ ایک سرکاری

...تفصیل

امریکا،ہیلتھ کیئر فراڈ کے مقدمے میں گرفتار پاکستانی سرجن پر فرد جرم عائد

راجہ زاہد خانزادہامریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی سرجن ڈاکٹر سید عمران احمد کو جن کو گزشتہ ماہ 85 ملین ڈالرز کے ہیلتھ کیئر فراڈ کے ایک مقدمے میں مبینہ طور پر گرفتار کیا تھا ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ڈاکٹر سید عمران احمد جن کا تعلق نیو یارک سے ہے اور وہ یہاں پر لوگوں کا وزن کم کرنے سے متعلق نیو یارک کے اسپتالوں میں مریضوں کی سرجری کرتے تھے پر الزام ہے کہ انہوں نے 2011 سے لے کر 2013 تک امریکی حکومت کے زیرانتظام میڈی

...تفصیل