Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

برازیل،پولیس کی ہڑتال سے نظام زندگی درہم برہم، شہریوں کی لوٹ مار

برازیل میں پولیس کی ہڑتال کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ، شہریوں نے دکانوں میں لوٹ مار مچا دی ہے۔برازیل کے شہر Recife میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ملٹری پولیس اہلکاروں نے ہڑتال کر دی ہے ۔ ہڑتال کے بعد سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور درجنوں دکانیں لوٹ لیں ۔ خوف و ہراس کے باعث تاجروں نے دکانیں بند کر دیں ، شہر میں حالات کنٹرول کرنے کے لیے ہائی وے پولیس نے متعدد لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے، آگ بجھانے کی کوششوں کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ امریکی شہر سن ڈیاگو کے جنگلات میں لگی آگ نے سو ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ،شدید آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔آگ کے باعث پندرہ ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں،قریبی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے،حکام کا کہنا ہے

...تفصیل

سعودی شہری نے ایک ارب ریال کی رقم مسلمانوں کی بھلائی کیلئے عطیہ کر دی

سعودی عرب کے ایک عمر رسیدہ مخیر نے اپنا نام اور شناخت ظاہر کیے بغیر ایک ارب ریال کی خطیر رقم اسلامی ترقیاتی بنک کو عطیہ کی ہے۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق نامعلوم سعودی صاحب کی ہدایت پر اسلامی ترقیاتی بنک اس رقم سے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن مسلمان ملکوں اور غیر مسلم ریاستوں میں موجود مسلم کمیونٹیز کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں 75 موبائل ڈسپنسریاں قائم کرے گا۔ اسلامی ترقیاتی بنک کے چیئرمین ڈاکٹر احمد محمد نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی مخیر شہری کی عطیہ کردہ رقم سے پاکستان، بھارت اور یمن میں پندرہ،

...تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس، یوم نکبہ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے2فلسطینی شہید، درجنوں گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس میں یوم نکبہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی قبضے کیخلاف احتجاج کیا۔اس دوران شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں قابض اسرائیلی بارڈر پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ اے ایف پی کے مطابق 20 سالہ مصعب نواراح اور 17سالہ محمد ادیح کے سینے میں گولیاں لگیں، دونوں نوجوانوں کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے۔ یوم نکبہ 1948 میں فلسطین کی تقسیم اور اسرائیلی ریاست کے قیام کے خلاف منایا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج

...تفصیل

سونیا اورراہول نے انتخابات میں کانگریس کی بدترین شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

حالیہ بھارتی انتخابات میں تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنے والی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں اور امید ہے کہ نئی آنے والی حکومت ملکی مفاد اور عوام کو متحد رکھنے کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے لئے امیدوار نریندر مودی کا نام لئے بغیر انہیں اور ان کی جماعت کو

...تفصیل

سربیا میں ایک سو بیس سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب، ایمرجنسی نافذ

سربیا میں گزشتہ ایک سو بیس سال میں آنے والے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ، ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔سیلاب کے باعث 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے کے باعث کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں ۔ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت بلغراد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے لازرویک میں صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ سربین حکومت نے روس ، یورپی کمیشن اور سلووینیا سے مدد کی اپیل کی

...تفصیل