Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

مذاکرات بے نتیجہ،ایران جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹ گیا

ایران اپنے متنازعہ جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے سامنے ڈ ٹ گیاتاحال فریقین کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے،فریقین مسئلے کا حل نکالنے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ گئے،مذاکرات کے دوسرے دورمیں انتہائی مشکلات پیش آسکتی ہیں،توقع کی جا رہی ہے کہ 20 جولائی تک ایران، امریکا، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان مذاکرات کے تین مزید دور ممکن ہو جائیں گے، تاہم مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلیے دوسرا ہونے والا دور انتہائی اہم ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کو حتمی معاہدے کے تابع کرنے

...تفصیل

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کرنے کیلئے تیار ہیں، چین

چین نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ کشیدگی بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کے پیشکش کر دی ۔بھارت کو بحری حدود میں چینی فوج کی سرگرمیوں کی موجودگی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی فوج اپنی بحری حدود کے دفاع کے لئے ہر سطح پر کوشش کررہی ہے اور اس ضمن میں سمندری حدود میں چینی فوج اپنے دفاع کے لئے تعینات ہے تہذا بھارت کو اس حوالے سے خوفزدہ ہونے کی

...تفصیل

ویتنام میں فسادات، 20 سے زائد افراد ہلاک

ویتنام میں چین مخالف فسادات کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ویتنام میں چین مخالف فسادات کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی عملے نے بتایا کہ فسادات کے نتیجے میں وسطی صوبہ تینھ میں پانچ ویتنامی مزدوروں سمیت بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ چین اور ویتنام میں حالیہ سرحدی تنازع کے بعد ہنوئی میں بیجنگ مخالف فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔


ترکی کان کنوں کی ہلاکتوں میںاضافہ،ملک گیر مظاہرے،وزیراعظم کی گاڑی پرپتھرائو

ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد282ہوگئی ،کان میں پھنسے درجنوں کان کنوں کو نکالنے کیلئے اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیںتاہم انکے زندہ بچ جانے کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے،حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا غم سے نڈھال ہیںاور لاپتہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد اسپتالوں اور کان کے باہر جمع ہے اور اپنے پیاروں کی خیریت سے متعلق خبر سننے کیلئے بے تاب ہے،واقعہ کے بعد ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی

...تفصیل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے سب سے بڑے شہر سان ڈیاگو سے 25 میل دور ساحلی علاقے کارلزبیڈ کے جنگلات میں گزشتہ روز شدید گرمی کے باعث آگ لگ گئی تھی۔ آگ کے باعث سیکڑوں گھروں کو بجلی کی ترسیل بھی معطل ہوگئی ہے، تیز ہوائوں اور سخت گرمی کے باعث آگ کے دائرے میں بدستور اضافہ ہورہا ہے جب کہ اب تک کئی رہائشی عمارتیں اس آگ کی لپیٹ میں آکر خاکستر ہوچکی ہیں۔مقامی انتظامیہ

...تفصیل

بنگلادیش میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ہلاک، 140 سے زائد لاپتا

بنگلا دیش کے دارالحکومت کے قریب تیز بارش اور آندھی کے باعث دریا میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 140  سے زائد لاپتا ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رسول پور سے 200 افراد کشتی میں سوار ہوکر اپنی منزل مقصود کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریائے میگھنا میں ڈوب گئی، خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ موسم

...تفصیل