Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

بھارت میں 6 ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

بھارت میں الیکشن نتائج کے اعلان سے قبل ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ الیکشن کمیشن نے ہندوئوں کے مقدس شہر وراناسی اور ریاست اترپردیش میں کامیابی کا جشن منانے پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 ہفتوں تک جاری رہنے والے بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے لئے امیدوار نریندر مودی کے حلقے اور ہندوئوں کے مقدس شہر وراناسی میں انتخابی کامیابی

...تفصیل

مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے عمل کو کبھی ختم نہیں کیا، ایس کے لامبا

بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے قومی سلامتی کے خصوصی مشیر ایس کے لامبا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے عمل کوکبھی بھی ختم نہیں کیا، بھارتی پالیمنٹ پر حملے،26نومبر کے ممبئی واقعہ اور کابل میں بھارتی سفارت خانے پر بم دھماکوں جیسے واقعات کے باوجود کشمیر پر بات چیت جاری رہی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد ہی بھارت تیزی سے ابھرتے ہوئے طویل مدتی علاقائی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔جمعرات کو برطانوی اخبار دی میل کے مطابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خصوصی

...تفصیل

خطے کے مفاد میں ایران سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، سعودی عرب

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اور تعلقات کی بہتری کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزادہ سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور غلط فہمیوں کو مذاکرات کے ذریعے دور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران بھی خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ہماری پیش کش کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا، اس سے خطے میں خوشحالی اور استحکام آئے گا۔سعودی وزیرخارجہ کا

...تفصیل

امریکا دریافت کرنیوالے کولمبس کے زیراستعمال جہاز کا ملبہ مل گیا، امریکی محقق کا دعویٰ

 زیرآب تحقیق کرنے والے ایک امریکی محقق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاطینی امریکی ملک ہیٹی کے ساحل سے امریکا کی دریافت کے دوران کولمبس کے زیراستعمال جہاز کا ملبہ ڈھونڈ نکالا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی محقق بیری کلفرڈ نے کہا کہ 1492 میں کرسٹوفر کولمبس سانتا مریا ، لا نینا اور لا پنتا نامی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے کے ذریعے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امریکا کے اس مقام پر پہنچا تھا جو اب موجودہ لاطینی امریکی ملک ہیٹی پر مشتمل ہے تاہم اسپین واپسی سے قبل ہی سانتا مریا ڈوب گیا

...تفصیل

یمن میں القاعدہ کے حملے میں جنرل سمیت 10 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

یمن میں 2 فوجی مورچوں پر یکے بعدیگرے القاعدہ ارکان کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں فوجی جنرل سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 13 حملہ آوربھی مارے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شورش زدہ جنوبی صوبے شبوا کے شہر اذان میں القاعدہ عسکریت پسندوں کی جانب 2 فوجی مورچوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں فوج کے جنرل اور وزارت دفاع کے مشیر جنرل محسن سعید الغزالی سمیت 10 فوجی ہلاک ہوگئے، فوجی حکام کے مطابق اذان شہر کے علاقے جل الردا میں القاعدہ ارکان کی جانب سے فوجی مورچے پر جدید

...تفصیل

کشمیریوں کا خون بہانے والا دلبیرسنگھ سہاگ بھارت کا نیا آرمی چیف تعینات،ر بی جے پی کا شدید احتجاج

بھارتی لوک سبھا میں شکست سے دوچار نظر آتی کانگریس نے کشمیریوں کا خون بہانے والے لیفٹینٹ جنرل دلبیرسنگھ سہاگ کو نیا آرمی چیف تعینات کر دیا۔مقبوضہ کشمیر میں نفرت، بربریت اور سفاکیت کی علامت جنرل دلبیر سنگھ سہاگ Dalbir Singh موجودہ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ Gen Bikram Singh کی جگہ لے گا۔ جنرل دلبیرسنگھ نے 1974 میں کمیشن حاصل کیا کئی سال تک مقبوضہ کشمیرمیں تریپن ویں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر زندگی تنگ کیے رکھی۔ تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کی کوشش میں جعلی مقابلوں میں سیکڑوں

...تفصیل