Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

چین میں تعلیمی دبائو کی وجہ سے طالب علموں میں خودکشی کا رجحان میں اضافہ

 ایک رپورٹ کے مطابق چین میں سخت تعلیمی نظام خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا باعث ہے اور سالانہ 500 سے زائد پرائمری اور مڈل کلاس کے طالب علم پڑھائی کے دبا ئوکے باعث خود کشی کرتے ہیں۔چاین کی تعلیم کے حوالے سے جاری سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سخت تعلیمی نظام ، کٹھن امتحانی مراحل اور اساتذہ سے بچوں کی چپقلش کے باعث پرائمری اور مڈل کلاس کے سالانہ تقریبا 500 معصوم طالب علم تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال خود کشی کرنے والے 79 طالب علموں میں سے 93 فیصد

...تفصیل

شام کے لئے عالمی ایلچی الاخضر الابراہیمی مستعفی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی تصدیق کر دی۔ الاخضر الابراہیمی 31 مئی کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے شام کے لئے مشترکہ ایلچی الاخضر الابراہیمی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں الاخضر الابراہیمی کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31 مئی کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ الاخضر ابراہیمی کو دو سال قبل اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی

...تفصیل

ترکی،کوئلے کی کان میں دھماکہ280افرادجاںبحق،80سے زائد زخمی

 ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 280 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ،ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر کے  اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،ترک صدر عبداللہ گل نے واقعے پراظہار افسوس کرتے ہوئے تمام ضروری سامان اور امدادی کارروائیوں کو متحرک کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ  وزیراعظم رجب طیب اردگان نے البانیہ کا اپنا مجوزہ دورہ بھی منسوخ کر دیا ،ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے مانیسا میں کان میں شارٹ سرکٹ کے

...تفصیل

نئی بھارتی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے بھارت میں انتخابات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نئی بھارتی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ بھارت نے تاریخ کے سب سے بڑے جمہوری انتخابات منعقد کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نئی دہلی میں بننے والی نئی حکومت کیساتھ قریبی تعلقات قائم کرنا چاپتا ہے۔ اس سے قبل امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر بھارت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں

...تفصیل

بھارت،پارلیمانی چنائو مکمل،بی جے پی نے اکثریت حاصل کرلی

بھارت میں پارلیمانی چنائو مکمل ہوگیا، ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کے اتحاد نے اکثریت حاصل کرلی،جبکہ کانگریس دوسرے نمبر پرہے، دوسری جانب بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی کامیابی کی پیش گوئی کردی ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میں پارلیمانی انتخابات کے نو مرحلوں کے ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول آنا شروع ہوگئے، این ڈی ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے کو اتحاد کے ساتھ دو سو بہتر نشستیں کانگریس کو سو اور عام آدمی پارٹی کو پانچ نشستیں ملنے کی امید ہے،ڑی نیوز پر جاری ایگزٹ

...تفصیل

مصرمیں 225 ارکان پر مشتمل دہشت گرد گروہ گرفتار

 مصر کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے 225 افراد پر مشتمل ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے وزیرداخلہ محمد ابراہیم کا کاہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حساس اداروں کی رپورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مبینہ 44 ٹھکانوں پر کارروائی کر کے 225 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد کا تعلق معزول صدر محمد مرسی کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے ہے۔مصر کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ جن افراد کو

...تفصیل