Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

سابق اسرائیلی وزیراعظم کو بدعنوانی کے جرم میں 6 برس قید کی سزا

 اسرائیلی عدالت نے سابق وزیراعظم ایہور اولمرٹ کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بد عنوانی کرنے پر 6 برس قید کی سزا سنادی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تل ابیب کی ایک مقامی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ 68 سالہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے یروشلم کے میئر کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک اپارٹمنٹ کی تعمیر میں ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر اور ایک دوسرے پراجیکٹ میں 17 ہزار ڈالرز کی بد عنوانی کی۔ ایہود اولمرٹ کرپشن پر جیل کی سزا کاٹنے والے پہلے یہودی وزیراعظم ہوں

...تفصیل

ترکی میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 20 کان کن ہلاک، متعدد زخمی

 ترکی میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 کان کن ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے مانیسا میں کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ کان میں مزید 200 سے 300 کان کنوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکے، 28 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

عراق کے دارالحکومت میں یکے بعدیگرے 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد میں حضرت علی کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سیکڑوں افراد جمع تھے کہ اس دوران اجتماع کے قریب کھڑی کار میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکا صدر کے علاقے میں کھڑی کار میں ہوا جس میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ تیسرا دھماکا صدر کے ہی رہائشی علاقے میں کیا گیا جہاں

...تفصیل

قبلہ اول کے اطراف اسرائیلی حکومت کے اقدامات ناقابل قبول ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب نے مقبوضہ مسجد اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری غیرقانونی کھدائیوں اور یہودی توسیعی پسندی کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے اقدام ناقابل قبول ہیں۔عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مملکت کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندیوں کی سخت مذمت کی گئی۔اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ

...تفصیل

شام میں خانہ جنگی کے باوجود صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری

شام میں خانہ جنگی کے باوجود صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔شام میں جاری خانہ جنگی کے باوجود صدارتی الیکشن کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد صدر بشارالاسد نے باضابطہ طور پر الیکشن مہم شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر بشار الاسد تیسری بار صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کی موجودہ مدت 17 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ شام کی اعلی آئینی عدالت نے بشارالاسد سمیت 3 امیدواروں کو صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے جن میں موجودہ ارکان پارلیمنٹ ماہر عبدالحفیظ حجر اور حسن

...تفصیل

مشرقی یوکرائن میں بلیک واٹر کے فوجی تعینات، جرمن اخبار کا انکشاف

ایک جرمن اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں امریکی نجی سکیورٹی کمپنی ''بلیک واٹر'' کے فوجی تعینات ہیں۔ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے اہلکاروں کو لوگانسک شہر کے علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔جرمن اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں جدید اسلحے سے لیس سابقہ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی ''بلیک واٹر'' کے سولجرز باغیوں کے خلاف متحرک ہیں۔ اخبار نے جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی پرائیویٹ کمپنی کے 400 اہلکار مشرقی یوکرائن میں کیف حکومت کے سکیورٹی

...تفصیل