Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

بھارت کے لیفٹینٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کو نیا آرمی چیف بنانے کا فیصلہ

بھارتی وزارت دفاع نے لیفٹینٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کو نیا آرمی چیف بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے پر جنرل دلبیر سنگھ کے خلاف انکوائری بٹھائی جا چکی ہے۔ 1970 میں بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کا حصہ بننے والے جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کو موجودہ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کی جگہ تعینات کیا جائے گا جو اکتیس جولائی کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جنرل دلبیر سنگھ نے 1974 میں کمشن حاصل کیا۔ انسٹھ سالہ جنرل دلبیر سنگھ کئی سال مقبوضہ کشمیرمیں ترپن ویں انفنٹری بریگیڈ

...تفصیل

روس نوازباغیوں کا یوکرین سے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم میں کامیابی کا اعلان

یوکرین میں روس نواز باغیوں نے مشرقی علاقے میں علیحدگی کے لئے کرائے گئے ریفرنڈم کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 89 فیصد عوام نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ یورپی یونین اور کیف حکومت نے ریفرنڈم کو ڈھونگ قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مشرقی صوبے ڈونٹسک میں روس نواز باغیوں کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں 89  فیصد عوام نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صرف 10 فیصد عوام نے مخالفت اور ایک فیصد ووٹ نامنظور کئے گئے، صوبہ ڈونٹسک میں باغی رہنما رومن لیاگن کا کہنا تھا کہ

...تفصیل

لبیا ،پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی،40افراد ہلاک

لبیا میں پناہ گزینوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،چالیس افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے،،اکاون غیر ملکی شہریوں کو بچا لیا گیا،لبیا کے دارالحکومت طرابلس کے سمندر میں پناہ گزینوں سے بھری کشتی الٹ کر ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار افراد میں سے چالیس ڈوب کر ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے، جبکہ اکاون افراد کو بچا لیا گیا ہے۔لیبا کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں میں اکثریت افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ہے۔لبیا کے ساحلی علاقے عدن اور دیگر سرحدی علاقوں سے غیرملکی پناہ گزینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری

...تفصیل

کانگو،فٹ بال سٹیڈیم میں بھگدڑ، 15افراد ہلاک

ڈیمو کریٹک ریپبلک کانگو میں فٹ بال میچ کے دوران سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سٹیڈیم میں موجود افراد مقامی ٹیم کی ایک مہمان ٹیم کے ہاتھوں 1-0 سے شکست پر مشتعل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان تماشائیوں نے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس پر ان اہلکاروں نے آنسو گیس کا استعمال کیا، اس کے نتیجے میں سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی اور 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


مصر میں صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا حرام ہے، قطری عالم دین کا فتویٰ

 مصری نژاد قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مصر میں فوج نے منتخب حکومت کو شب خون مار کر ختم کیا اور اس لئے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا حرام ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک کانفرنس کے اختتام پر علامہ یوسف القرضاوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالفتاح السیسی نے منتخب حکومت کو شب خون مار کر ختم کیا اور پھر اقتدار پر قابض ہوگئے، ایسے امیدوار کو ووٹ دینا حرام ہے اس لئے مصری عوام ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے

...تفصیل

شام میں ہر ماہ 5 ہزار افراد مر رہے ہیں، اقوامِ متحدہ کا الز ام

اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ شام کی حکومت امدادی سامان کو بھی ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے جس کے باعث لاکھوں افراد کی زندگیاں دائو پر لگی ہوئی ہیں۔ عالمی ادارے کی امدادی سرگرمیوں کے نگران ادارے او سی ایچ اے کے ڈائریکٹر جان جنگ کے مطابق شام میں جاری بحران اس حد تک پھیل چکا ہے کہ اب ملک کا کوئی علاقہ ایسا نہیں رہا جہاں موت اور تباہی رقص نہ کرتی ہو۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عالمی ادارے کے عہدیدار نے بتایا کہ شام میں ہر ماہ پانچ ہزار افراد

...تفصیل