Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

افغان صوبے قندھار میں فوجی گاڑی پر خودکش حملہ،5 افراد ہلاک

افغانستان میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4 فوجی اہلکاروں سمیت 39 افراد زخمی ہوگئے، مقامی حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے ضلع میوند میں فوجی قافلے سے شدت پسندوں نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس میں 5 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حملے میں 39 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

جنوبی افریقا، پارلیمانی انتخابات،صدر کی کامیابی نیلسن منڈیلا کے نام

 جنوبی افریقا کے پارلیمانی انتخابات میں صدر جیکب زوما کی شاندار کامیابی کو زوما نے نیلسن منڈیلا کے نام کردیا،ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے،صدر جیکب زوما نے کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاروباری دوست اصلاحات متعارف کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے اور نئے پروجیکٹس پر کام کا آغاز کیا جائیگا،عام انتخابات میں پانچویں بار اے این سی نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ باسٹھ فیصد ووٹروں نے صدر زوما جیکب کو ووٹ دیئے،حالیہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی چار

...تفصیل

ٹچ اسکرنیز سے بچوں کی صلاحیتیں متاثر ہونے کا انکشاف

 ایک نئی تحقیق سییہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹچ اسکرینز کا استعمال بچوں کی صلاحتیں متاثر کر سکتا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ جدید ایجادات میں بچوں کی دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے، لیکن اس سے بچوں کی صلاحیت پر اثر پڑ سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ٹچ اسکرینز کا استعمال بچوں میں لکھنے اور بولنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کم سن بچوں کا ٹچ اسکرینز کا استعمال ہاتھ کے پٹھوں کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔اس لئے جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بچوں کو ضرور بتائیں مگر ان کے جسمانی کھیل پر زیادہ توجہ دیں۔

برطانیہ میں بھارتی سفارتخانے کا اپنے شہریوں سے توہین آمیز سلوک

برطانیہ میں بھارتی باشندوں کے ساتھ اپنے سفارتخا نے کا توہین آمیز سلوک، بھارتی تارکین وطن نے ہندوستانیوں کے ساتھ "کوڑے جیسا سلوک بند کرو" کے عنوا ن سے آن لائن مہم شروع کر دی۔برطانیہ میں بھارتی باشندوں نے اپنے سفارتخانے کی جانب سے ناروا سلوک روا رکھے جانے کے خلاف بطور احتجاج ''ہندوستانیوں کے ساتھ کوڑے جیسا سلوک بند کرو'' کے عنوان سے آن لائن مہم شروع کر دی۔ بہت سے لوگوں نے آن لائن پیٹیشن میں ہائی کمشن کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک بہت سے زیادہ لوگ اس پر اپنے دستخط کر چکے ہیں۔ اس آن لائن

...تفصیل

چین میں طوفانی بارشیں، فیکٹری کی چھت گرنے سے 18 مزدور ہلاک

چین کے مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے باعظ فیکٹری کی چھت گرنے سے 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈا میں شدید بارشوں کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے 18 مزدور ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت فیکٹری میں 40 مزدور کام کر رہے تھے۔واضح رہے کہ چین میں گزشتہ برس بھی پولٹری فارم میں آگ لگنے کے

...تفصیل

عراق میں عسکریت پسندوں نے 20 فوجیوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

 عراق میں عسکریت پسندوں نے ملٹری بیس سے اغوا کئے گئے 20 فوجیوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینک دیں جبکہ پرتشدد واقعات میں پولیس اور فوجی اہلکاروں سمیت مزید 13 افراد مارے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں جاری خون ریزی انتہا کو پہنچ گئی اور رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تازہ کارروائی میں عسکریت پسند شمالی صوبہ نائنوے  کے ملٹری بیس پرحملہ کرکے 20 فوجیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے جن کی لاشیں بعدازاں حکام کو مل گئیں، حکام کے مطابق

...تفصیل