Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

یمن،صنعا میں القاعدہ جنگجوں کا صدارتی محل پر حملہ، 5محافظ ہلاک

 یمن کے دارالحکومت صنعا میں القاعدہ کے جنگجوں نے صدارتی محل پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پانچ محافظ ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد صدارتی محل کے آس پاس شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، حملے کے وقت یمنی صدر صدارتی محل میں موجود نہیں تھے۔ یمن کے ایک عسکری ماہر نے حملے کو سکیورٹی فورسز کی جنوبی صوبوں میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔ اس سے قبل القاعدہ کے جنگجوں نے جنوبی صوبہ میں یمنی وزیردفاع محمد ناصر حمد کے قافلے پر حملہ کیا تھا،تاہم وہ اس حملے میں محفوظ

...تفصیل

نائجیریا میں اغواء کی گئی 200میں سے 53لڑکیاں فرار ہونے میں کامیاب

 نائجیریا میں بوکو حرام نے جن 200 سے زیادہ طالبات کو اغوا کیا تھا ان میں سے 50 لڑکیاں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہنا ہے کہ حکومت اور فوج کو اسکول پر حملے کی پیشگی اطلاع تھی لیکن اقدامات نہیں کئے گئے۔27روز پہلے نائیجیریا کے ایک گاوں کے اسکول پر حملہ کرنے والی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے لڑکیوں کو بیچنے کی دھمکی دی ہے۔اغوا ء کی جانے والی طالبات کی عمریں 16سے 18 سال کے درمیان ہیں۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ لڑکیاں اب بھی ملکی حدود میں موجود ہیں لیکن حکومت اور فوج

...تفصیل

بھارت، 59کروڑ 70لاکھ افراد بیت الخلا کی سہولت سے محروم

دنیا بھر میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کا حال یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بھی کروڑوں بھارتی بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں۔عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی جانب سے جاری ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں تقریبا ایک ارب کے قریب لوگ بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں جن میں سے 82 فیصد افراد صرف 10 ممالک میں بستے ہیں، بھارت میں بیت الخلا سے محروم افراد کی تعداد باقی 9 ممالک کی مجموعی تعداد (22 کروڑ 90 لاکھ)سے بھی دو گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت بھارت میں

...تفصیل

کام اہم ہے،سوئیڈن حکومت کا خاتون وزیر کو زچگی کی چھٹیاں دینے سے انکار

سویڈن نے ایک اہم خاتون وزیر کو زچگی کے لئے چھٹی دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر حاملہ وزیر نے حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی وزیر برائے یورپی امور بریگیٹا اولسن نے زچگی کے باعث حکومت سے چھٹیوں کی درخواست کی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ بریگیٹا ایک انتہائی اہم وزارت کا قلمدان سنبھال رکھا ہے ایسی صورت حال میں انہیں چھٹیاں نہیں دی جاسکتیں۔ جس پر خاتون وزیر نے حکومتی رویے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہیں افسوس ہے کہ

...تفصیل

کابل کے علاوہ افغانستان سے سی آئی اے آپریشن معطل کیے جانے کا منصوبہ

ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے سی آئی اے کے منصوبے نے فوج سے تعلقات میں کشیدگی پیدا کردی،امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں سیٹلائٹ اڈوں کو بند کرنے اور اور عملہ کو کابل واپس لے جانے کے سی آئی اے کی منصوبہ بندی سے امریکی فوجی فکر مند ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ فوج کو خدشہ ہے کہ سی آئی اے کے اس منصوبے پر عملدرآمد سے انٹیلی جنس کے اہم ذریعہ سے محروم ہوسکتے ہیں۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برنن نے مارچ میں ملٹری کمانڈروں کو بتایا تھا کہ ایجنسی

...تفصیل

سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک

سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 نئے مریضوں کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ سعودی عرب میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (مرس)وائرس کا شکار سات مزید مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دس مزید کیسز اسپتال لائے گئے ہیں، مرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔ مرس وائرس 2012 میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا اور پھر یہ مشرق وسطی کے دوسرے ممالک میں پہنچا تھا۔