Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

اگر دلی پر میرا راج ہوتا تو مودی کو جیل بھیج دیتی،ممتا بنر جی

بھارتی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ اگر وہ دلی میں برسر اقتدار ہوتی تو نریندر مودی کو جیل بھیج دیتی۔ ایک انٹرویو میں ممتا بنرجی نے نریندر مودی کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں بی جے پی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ ایک انتخابی جلسے میں ان کا کہنا تھا کہ کانگریس خوف سے سہمی ہوئی پارٹی ہے، اس نے مودی کے خلاف ایک بھی لفظ نہیں کہا ، اگر کانگریس کی جگہ میں دہلی میں ہوتی تو مودی کی کمر میں رسی باندھ کر انہیں جیل بھیج دیتی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایسا ماحول بنا

...تفصیل

بھارت میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک ہو گئے

بھارتی ریاست اترپردیش میں ریلوے کراسنگ کے دوران ٹرین کی زد میں آ کر 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثہ اترپردیش کے علاقہ کوئی یور میں گزشتہ روز پیش آیا۔ جب 16 افراد ایک جیپ کے ذریعے واپس آ رہے تھے۔ پولیس کے سابق ریلوے کراسنگ کے دوران جیپ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئی جس سے 13 موقع پر ہلاک جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یمن کے وزیردفاع اور انٹیلی جنس چیف القاعدہ کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

 کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ القاعدہ کی جانب سے تازہ کارروائی سے قبل وزارت دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبہ شبوا میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ اسی صوبے میں 29 اپریل سے امریکی ڈرون طیاروں کے تواتر سے حملے جاری ہیں جس میں القاعدہ کے متعدد ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی حکومت کا حاجیوں کی سہولت کیلئے نیا ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ

 سعودی حکومت نے دنیا بھر سے حج کی سعادت کے لئے آنے والے عازمین کی سہولت کے لئے مکہ کے قریب طائف میں ایک نیا ائیر پورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت نے حاجیوں کی سہولت کے لئے طائف میں ایئر پورٹ کے قیام کے لئے بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ حج ٹرمینل کی تیاری پر آنے والی لاگت اور اس کی تعمیری مدت کا پتہ لگایا جا سکے۔سعودی حکام کے مطابق 2015 تک نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ دے دیا جائے گا، ائیر پورٹ کا ٹھیکہ تعمیر

...تفصیل

چلی،40ہزار طلبہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر

چلی میں چالیس ہزار سے زائدطلبہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر آگئے، پولیس کے ساتھ شدید جھڑپوں کے باعث علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے طلبا ملک کے صدر پر زور دے رہے تھے کہ وہ تعلیمی شعبے میں اصلاحات کریں۔ طلبا کا احتجاج اس وقت پرتشدد ہوگیا جب پولیس نے مظاہریں کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس کے لاٹھی چارج اور طلبا سے جھڑپوں کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چلی میں سابق دور حکومت میں بھی

...تفصیل

ٹیکساس،موسلا دھار بارشوں سے تباہی، سینکڑوں گھر بجلی سے محروم

امریکی ریاست ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ، نشیبی علاقے زیر آب آنے کے بعد سیکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ریاست ٹیکساس میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارش کے باعث لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے متعدد علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پولیس کے مطابق شہر ڈیلاس میں ندی میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔