Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

نائیجیریا ،اغوا ہونیوالی 200 طالبات تاحال بازیاب نہ ہو سکیں

 نائیجیریا میں اغوا ہونے والی دو سو سے زائد طالبات ابھی تک بازیاب نہ ہو سکیں،بچیوں کی بازیابی کیلئے دارالحکومت ابوجا میں احتجاج جاری ہے،امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ نائیجیرین حکومت کی مدد کی جائے،نائیجیریا میں مغوی طالبات کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری ہے، طالبات کے ورثا کو احتجاج کیلئے ایک جگہ پر محدود کردیا گیا ہے۔ نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مغوی طالبات کی بازیابی کیلئے ان کی مدد کی جائے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری

...تفصیل

روس، یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی حمایت روکے، نیٹو کا مطالبہ

نیٹو چیف نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی حمایت روکے اور مسئلے کے سیاسی حل کو موقع دیا جائے۔ نیٹو چیف اینڈرز راسموسن نے پولینڈ کے وزیرخارجہ اور وزیردفاع کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے کہا کہ روس بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے اور علیحدگی پسندوں کی حمایت ترک کر کے یوکرینی سرحد سے اپنے فوجی واپس بلائے تاکہ اس بڑے مسئلے کا سیاسی تلاش کیا جا سکے۔ کسی بھی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن تشدد کی حمایت اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کسی جمہوریت کا حصہ نہیں۔

امریکہ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

 امریکہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا، سینکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی،امریکا کی انتیس ریاستوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے، اس آپریشن کو پروجیکٹ سینرجی کا نام دیاگیا ہے،بڑے پیمانے پر ہونے والے اس آپریشن میں سیکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پروجیکٹ سینجر اس سے قبل دسمبر دو ہزار بارہ میں کیا گیا تھا، جس میں پینتیس ریاستوں سے دوسو ستائیس منشیات فروش پکڑے گئے تھے۔

غیر ملکیوں پر حملوں کے پیش نظر یمن میں امریکی سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

 امریکا نے مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں کے پیش نظر یمن میں اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یمن میں امریکیوں کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں ملی ہیں تاہم دارالحکومت صنعا میں مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر امریکی سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو ویزے کی سہولت اور دیگر معلومات کی فراہمی معطل رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات

...تفصیل

شمالی کوریا ایک بار پھر ایٹمی تجربہ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا چوتھا نیوکلئیر ٹیسٹ کرنے کے آخری مراحل میں ہے اگر ایسا کیا گیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا جنگی عزائم کی خاطر چوتھا ایٹمی تجربہ کرنے جارہا ہے تاہم جنوبی کوریا جوابی کارروائی کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا عالمی خطرے کو بنیاد بنا کر ایٹمی تجربہ کرنا چاہتا ہے،دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسے امریکا کی جانب سے حملے کا خدشہ ہے جس کے

...تفصیل

بنارس،وزارت عظمی کے امیدوار نریندمودی کو جلسے کی اجازت نہیں ملی

 بنارس کی شہری انتظامیہ نے بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا،بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر بی جے پی کے کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور بنارس ہندویونیورسٹی کے سامنے جمع ہوکر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔نئی دلی میں بھی بی جے پی کے کارکن سڑکوں پر آگئے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے بی جے پی کے نامزد امیدوار نریندر مودی کو بنارس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا۔نریندر مودی کہتے ہیں

...تفصیل