Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

سعودی عرب،انٹرنیٹ بلاگر کو 10 سال قید، ایک ہزار کوڑوں کی سزا

سعودی عرب میں ایک انٹرنیٹ بلاگر کو 10 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنا دی گئی۔ بلاگر رئوف بداوی کو توہین مذہب اور انٹرنیٹ پر آزاد خیال فورم چلانے کے الزام میں یہ سزا سنا ئی گئی ہے۔سعودی عرب کی ایک عدالت نے انٹرنیٹ بلاگر رئوف بداوی کو توہین مذہب اور انٹرنیٹ پر آزاد خیال فورم چلانے کے الزام میں 10 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں بلاگر رئوف بداوی کو دو لاکھ 66 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی

...تفصیل

افغان طالبان کا غیرملکی افواج کے انخلا سے قبل آخری معرکے کا اعلان

افغان طالبان نے نیٹو فورسز کے انخلا سے قبل آخری معرکے کا اعلان کیا ہے جس میں غیر ملکی افواج سمیت اعلی سرکاری حکام کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 12 مئی سے آخری معرکے کے طور پر نیٹو فورسز کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی اور اس دوران غیر ملکی افواج کے ساتھ افغان مترجم، سرکاری حکام، غیر ملکی باشندوں اور سیاستدانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔افغان طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں زور دیا ہے کہ غیر ملکی فوجی غیر مشروط طور پر

...تفصیل

تھائی لینڈ کی وزیراعظم اختیارات کے ناجائز استعمال پر عہدے سے برطرف

 تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم یِنگ لک شناواترا کو اختیارات کے ناجائزاستعمال پر عہدے سے برطرف کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے یِنگ لک شناواترا کے خلاف درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ عبوری وزیر اعظم اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی مرتکب پائی گئی ہیں ، اس لئے اب وہ بطور عبوری وزیراعظم اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتیں۔واضح رہے کہ یِنگ لک شناواترا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011 میں اپنی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے

...تفصیل

عالمی معاملات میں ناکامی بہت مہنگی پڑے گی،چک ہیگل

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ دنیا کے معاملات سے الگ تھلگ ہو جانا غلطی ہو گی، یہ غلطی ہو گی اگر ہم اپنی عالمی ذمہ داریوں کو ایک بوجھ یا خیرات تصور کریں۔امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکہ اکیلا رہ جانے کی غلطی کرے گا، اگر وہ دنیا کے تنازعات سے الگ تھلگ رہنے کا انداز اپنا لے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی قیادت میں 13 برس تک عراق اور افغانستان کی جنگوں میں شرکت کے بعد چک ہیگل نے شکاگو میںفورین افیئرز فورم کو بتایا کہ بیرون ملک فوجی کارروائیوں کے بارے میں اب امریکی زیادہ

...تفصیل

کینیا میں زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک، متعدد اندھے ہو گئے

کینیا میں دیسی ساختہ زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک جب کہ متعدد اندھے ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے سرکاری حکام کا کہنا ہے ملک کی 4 ریاستوں ایمبو، کیامبو، مورانگا اور کیتوئی میں گھریلو ساختہ زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد اندھے ہو گئے ہیں، زہریلی شراب پینے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بھی ہو گئی ہے جنھیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد نے ایک ہی جگہ سے

...تفصیل

سعودی عرب کی مذہبی پولیس کا اہلکار مخلوط محفل میں شرکت پر فارغ، مقدمہ درج

 سعودی عرب میں شریعت کے نفاذ کی ذمہ دار پولیس نے اپنے ہی ادارے کے ایک اہلکار کو نامحرم مرد وزن کی مخلوط محفل میں شرکت پر ملازمت سے برطرف کرکے اس کے خلاف مقدمے قائم کردیا ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل مدینہ منورہ میں امر بالمعروف ونہی المنکر کمیشن کے اہلکاروں کو مرد و زن کی ایک مخلوط محفل میں ان ہی کے عملے کے اہلکار کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔ مذہبی پولیس نے جب وہاں کارروائی کی تو وہ شخص موقع سے فرار ہوگیا تاہم بعدازاں اس نے خود کو حکام کے سامنے پیش کردیا۔ مذہبی پولیس نے مذکورہ

...تفصیل