Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

کابل کی مسجد پر حملے میں 20سے زائد افراد جاں بحق، 35زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کی مسجد میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے پہلے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد مسلح افراد مسجد کے اندر گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار

...تفصیل

غزہ میں استعمال ہونے والا ڈرون اسرائیلی فوج کے حوالے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 2014 کی جنگ میں جاسوسی اور فضائی حملوں کیلئے  استعمال ہونے والا ڈرون طیارہ ہرمز 900 اسرائیلی فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہرمز 300 کو طویل عرصے تک مسلسل تجرباتی عمل سے گذارا گیا جس کے بعد اب اسے باضابطہ طور پر فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرمز 300 نامی بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے کی اسرائیلی فوج کو حوالگی اہم پیش رفت ہے۔ یہ ڈرون طیارہ ایک ہی وقت میں ایک سے زاید ذمہ داریاں انجام

...تفصیل

دنیا بھر سے 14 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

دنیا بھر سے حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے اب تک 14لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے کہا ہے کہ اب تک 14لاکھ مسلمان حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اورعازمین کی تعداد 20لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اب تک ہوائی راستے کے ذریعے 13لاکھ 13ہزار946، زمینی راستے کے ذریعے 79ہزار 501 اور سمندری راستے کے ذریعے 12ہزار477 عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے آنے والے عازمین میں 400قطری شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج فلسطینی سکول میں گھس کر طلبا پر وحشیانہ تشدد

قابض صہیونی فوجگذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی اسکول میں  دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگئی جب طلبا اپنی اپنی کلاسوں میں تدریس میں مصروف تھے۔عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری قبلہ اول کے قریب ایک اسکول میں جا گھسی، طلبا اور اساتذہ کو ہراساں کیا۔ کئی طلبا کو ان کے کلاسوں میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں دو طلبا کو اٹھا کر فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اسکول کے پرنسپل سمیر جبریل نے بتایا کہ کم سے کم 20 صہیونی فوجی بندوقیں تانیں

...تفصیل

بھارت سرحدی حدودکے مسئلے پر کہتا کچھ اور کرتا کچھ ہے،چین

بھارت کی جانب سے متنازع علاقے میں سڑک تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے۔ میڈیا میں چینی سرحد کے قریب متنازع علاقے میں سڑک کی تعمیر پر آنے والی خبروں پر جواب دیتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہو شینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت نے خود کو ہی تھپڑ جڑ دیا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ سرحدی حدود کے مسئلے پر بھارت کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعوی کیا تھا کہ ملک

...تفصیل

امریکی خاتون نے لاٹری میں 80ارب روپے جیت لیے

ایک امریکی خاتون نے لاٹری میں 80 ارب روپے سے زائد جیت لیے اور انعام جیتتے ہی انہوں نے اپنی ملازمت کو بھی خیرباد کہہ دیا۔53سالہ میوس وینزک نے چند روز قبل میساچیوسیٹس کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے پاور بال جیک پوٹ کا نام دیا گیا تھا اور امریکا میں بدھ کی شام اس کا اعلان کیا گیا۔ خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے عزیزوں کی سالگرہ کی تاریخوں کی بنیاد پر لکی نمبر کا انتخاب کیا تھا۔یہ رقم 758 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے جو پاکستانی روپوں میں 80 ارب روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

...تفصیل