Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

میانمار میں مسلح افراد کا سرحدی چیک پوسٹوں پر حملہ، 32افراد ہلاک

مغربی ریاست راکھین میں قائم 24 چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملے میں 5 فوجی، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں قائم چیک پوسٹوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست راکھین کے حکام نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راکھین کے مقام منگ ڈا میں قائم 24 چوکیوں پر رات گئے بیک وقت منظم انداز میں حملے کئے گئے، حملوں آوروں نے دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا  اور کئی مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ صبح تک

...تفصیل

سعودی شہزادے نے 7 دن کی چھٹیوں پر 7.5 کروڑ روپے خرچ کردیئے

سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعود نے صرف ایک ہفتے کے دوران اپنی چھٹیوں پر 5 لاکھ 58 ہزار پانڈ یعنی ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ رقم خرچ کردی۔شہزادہ الولید بن طلال  اپنے اہلِ خانہ اور ملازمین سمیت دو درجن سے زائد افراد کے ہمراہ ترکی کے علاقے بودرم کے ایک مہنگے ریزورٹ میں قیام پذیر رہے تاہم یہ سارے اخراجات انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے پورے کیے۔واضح رہے کہ شہزادہ الولید کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مالک ہیں اور فوربس میگزین کے مطابق دنیا کے 45 ویں امیر ترین شخص ہیں جن کے ذاتی

...تفصیل

ایران میں بدصورت اساتذہ کے اسکولوں میں پڑھانے پر پابندی عائد

ایران کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں بدصورت اساتذہ کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔تہران نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری فہرست میں کہا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ جو بھینگے ہوں، جن کے چہرے  پر تل، مہاسے، دانے یا پھر دیگر جلدی امراض کے نشانات  ہوں تدریسی میدان میں آنے سے گریز کریں، کلاس روم میں موجود اساتذہ کے چہرے پر نہ تو کسی قسم کے جلنے کا نشان ہونا چاہیے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فہرست میں ایسی خواتین اساتذہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جن کے چہرے پر بال موجود ہیں اس کے

...تفصیل

امریکا نے مزید 4 ملکوں کے شہریوں کیلیے ویزے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیوریٹی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار ملکوں کیلیے امریکی ویزوں پر تاحکمِ ثانی پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ وہ امریکی حکومت سے تعاون نہیں کررہے۔ویزا پابندی کی زد میں آنے والے ملکوں میں کمبوڈیا، اریٹیریا، گنی اور سیرالیون شامل ہیں جن کے بارے میں یو ایس ہوم لینڈ سیکیوریٹی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب بھی ان ممالک کے شہریوں کو (امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث) امریکا سے بے دخل کیا گیا تو انہوں نے اپنے شہریوں کو واپس قبول کرنے

...تفصیل

مادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی نئی اننگز کا آغازکردیا

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے فلم پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اوربہت جلد وہ مراٹھی فلم پروڈیوس کرتی نظرآئیں گی۔بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ فلم انڈسٹری میں اپنی دلکش مسکراہٹ، بہترین رقص اورخوبصورت اداکاری کے لیے مشہور ہیں ان تمام خوبیوں کے ساتھ مادھوری میں ایک اور خوبی یہ بھی ہے وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، ان کی یہ ہی خوبی انہیں دوسری اداکاراں سے ممتاز بناتی ہے اوراب مادھوری نے فلم پروڈیوسر کرنے کا فیصلہ کیا

...تفصیل

قطر کا افریقی ملک چاڈ کو دوحہ میں سفارتخانہ بند کرنے کا حکم

قطر نے وسطی افریقی ملک چاڈ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک چاڈ اپنے ملک میں واقع قطری سفارتخانے کو بند کرنے کے لئے بلیک میلنگ کر رہا تھا اس لئے انہیں فوری طور پر اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قطر نے چاڈ کے سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لئے72گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا

...تفصیل