Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،پی سی بی کا ایف آئی اے کو ''خفیہ'' خط لیک ہوگیا،سنسنی خیزانکشافات
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو لکھا گیا 'خفیہ' خط سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھا گیا ایک انتہائی 'کانفیڈنشل لیٹر' لیک ہو کر سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، اس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ چند موبائل فون کا فرانزک جائزہ لے،اس سے حاصل ہونے والا مواد بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سپرد کیا جائے جو اسے بطور ثبوت پی ایس ایل فکسنگ کیس... تفصیل

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا

 قائد اعظم بین الصوبائی سپورٹس بورڈ گیمز کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کیلئے ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ جانے کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مطلوبہ فنڈز جاری نہ کئے جا سکے جس کے باعث قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا جبکہ کھیلوں کے انعقاد کیلئے درکار 16کروڑ90لاکھ روپے کے فنڈز کی فائل وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال کی وزارت میں رک گئی۔ وفاقی حکومت کے رواں مالی سال کے منظور کردہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام "پی ایس ڈی پی "کے تحت پاکستان سپورٹس بورڈ

...تفصیل

بنگلہ دیش کو پاکستان میں ٹی ٹوئینٹی سیریز کھیلنے کی باضابطہ دعوت

پاکستان سپر لیگ فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ طور پر بنگلہ دیش کو پاکستان میں ٹی ٹوئینٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دے دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اسی سلسلے میں پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور انہیں پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش کو پاکستان میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کا کہا

...تفصیل

پاکستانی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریزاپنے نام کرلی

پاکستان ہاکی ٹیم نے شائقین کو 23 مارچ کا تحفہ دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ ڈرا کر کے5میچوں پر مشتمل سیریز2-1سے اپنے نام کر لی ۔آخری میچ میں سخت مقابلے میں پہلے 3 کوارٹرز میں کوئی ٹیم سکور نہ کرسکی مگر چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے، یقین ہے کہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکے اچھا پرفارم کریں گے۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچ

...تفصیل

ویسٹ انڈیز کو ان کے دیس میں ہرانا آسان نہیں ہو گا،وقار یونس

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے گرین شرٹس کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو ان کے دیس میں ہرانا آسان نہیں ہو گا، پاکستان کو فتح کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا، ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل سے چند نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے

...تفصیل

آسٹریلوی اخبار نے کوہلی کو کرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیدیا

 ایک آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا۔آسٹریلوی اخبار''ٹیلی گراف'' کے بین ہورن نے اپنے کالم میں لکھا کہ بھارتی کپتان کھلے عام دھونس جمانے میں مصروف ہیں جب کہ آئی سی سی اور خود ان کے بورڈ میں یہ جرات نہیں کہ انہیں کنٹرول کرسکے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر جیف لاسن نے کہا کہ کوہلی کو اب بڑا ہوجانا چاہیے، کسی بھی ٹیم کی قیادت بہت اہم ذمہ داری ہوتی ہے البتہ کوہلی کا رویہ بہت ہی خراب ہے جب کہ جواب میں ہندوستان ٹائمز نے الزام عائد کیا کہ آسٹریلوی میڈیا پوری سیریز کے دوران ہی

...تفصیل

سپاٹ فکسنگِ سکینڈل، پی سی بی ٹربیونل کا پہلا اجلاس آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹربیونل کا پہلا اجلاس( آج )جمعہ کو ہوگا، معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹربیونل(آج) جمعہ سے ابتدائی سماعت کریگا ،لاہور ٹربیونل کی ابتدائی سماعت چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں ہو گی۔ ٹریبونل معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے کیس کی سماعت کریگا جس کے اراکین میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ

...تفصیل