Get Adobe Flash player

نیوزی لینڈ کیخلاف پی سی بی کا ہوم سیریز کے شیڈول کااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہوم سیریزپانچ نومبر سے انیس دسمبر تک کھیلی جائے گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سیریز کا آغاز 5نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے کریگی جو کہ شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹیسٹ گیارہ سے پندرہ نومبرتک ابوظہبی میں ہوگا۔ دوسرا انیس سے تئیس نومبر تک دبئی اور تیسرا ستائیس نومبر سے یکم دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 5دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ ون ڈے سیریز 8سے 19دسمبر تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے آٹھ دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا بارہ اور تیسرا چودہ دسمبر کو شارجہ میں ہوگا۔ چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب سترہ اور انیس دسمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے۔