Get Adobe Flash player

قومی ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز میں ٹائنل کادفاع کرنا ہوگا،ریاض پیرزادہ

بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کو اسلام آباد میں ایشین گیمز کے لئے لگائے گئے مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سے ایشین گیمز میں قوم کو بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، کھلاڑیوں کو محنت اور لگن سے نہ صر ف ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہوگا بلکہ قوم کو اولمپک گیمز میں رسائی کی خوش خبری بھی دینا ہوگی، انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ تربیتی کیمپ میں انہیں تجربہ کا کھلاڑیوں اور ماہر کوچز کی نگرانی میں اپنی مہارت اور صلاحیت میں اضافے کا سنہری موقع ملا ہے جس سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہئے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس سے عوام کو بہت زیادہ لگائو ہے اور وہ اپنی ٹیم سے کام یابی کی امیدیں بھی وابستہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہاکی کے کھیل کو زوال سے نکالنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی، کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس کھیل میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے انہیں بہتر سہولتوں کی ضرورت ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی کو چز کی ہدایت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر ناہوگا۔