ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں چن ہائو چنگ اور چینلی سچیپرز کو شکست دی۔ سپین میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کی چن ہائو چنگ اور ان کی جنوبی افریقن جوڑی دار چینلی سچیپرز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔