میرے خلاف فیصلے ای سی بی کے دبائو پر ہورہے ہیں،کنیریا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چوروں کو ملازمتیں دی جارہی ہیں اور سزا یافتہ لوگوں کو بحال کرایا جارہا ہے لیکن میرے کیس میں پی سی بی سر د مہری دکھا رہا ہے۔اگر انگلش بورڈ کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں تو مجھے جیل میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔میرے کیس میں افسوس ناک پہلو پاکستان کرکٹ بورڈ کا رویہ ہے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمرشل عدالت نے میری درخواست کو مسترد کیا ہے۔یہ سارے فیصلے انگلش بورڈ کے دبائو پر ہورہے ہیں۔کیوں کہ انگلش بورڈ کرکٹ میں بڑی اسٹیبلشمنٹ ہے۔