Get Adobe Flash player

کیپ ٹائون سکوائش ٹورنامنٹ، طیب اسلم اور ثاقب یوسف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم اور محمد ثاقب یوسف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کیپ ٹائون اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ عماد فرید دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ کیپ ٹائون، جنوبی افریقہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچ میں پاکستان کے سٹار کھلاڑی طیب اسلم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مصر کے کھلاڑی ہوسم ناصر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک اور میچ میں پاکستان کے محمد ثاقب یوسف نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف جنوبی افریقن کھلاڑی منرو کو 3-1 سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں مصر کے کھلاڑی محمد علی نے پاکستان کے عماد فرید کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔طیب اسلم اور محمد ثاقب یوسف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کیپ ٹائون اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔