Get Adobe Flash player

مصباح کو پی سی بی کی مکمل حمایت حاصل،ہیڈ کوچ کی حیثیت سے وقار پاپولر چوائس تھے،نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈکی انتظامی کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے وقار یونس پاپولر چوائس تھے جبکہ کپتان مصباح الحق کو پی سی بی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقار یونس اور معین خان پر مشتمل قومی ٹیم کی انتظامیہ ٹیم کو تقسیم ہونے سے بچائے گی۔وقار یونس کا کردارحکمت عملی بنانا اور معین خان کاکام ٹیم سلیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر سننے کو ملتا ہے کہ ٹیم میں کیا کیا مسائل ہیں۔اور جب دونوں کام کریں گے تو سب کو مثبت پیغام ملے گا۔جب دونوں کام کریں گے تو سب کو واضع پیغام ملے گا اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بہتر رویہ دکھائیں گے اورحتی کہ مصباح الحق کو بھی ہر وقت ہوشیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوچ کی حیثیت سے وقار یونس پاپولر چوائس تھے۔مصباح الحق کو بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وقار یونس کی موجودگی میں کسی بولنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائے گا۔وقار یونس بولنگ ڈپارٹمنٹ کو بھی سنبھالیں گے۔البتہ بورڈ فل ٹائم بیٹنگ،فیلڈنگ کوچز،اسپین بولنگ کنسلٹنٹ،اور فزیو تھرا پسٹ کا تقرر کرے گا۔بیٹنگ کوچ کے لئے ناموں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا اس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔