گولڈن سٹار نے مغلپورہ جم خانہ کر کٹ کلب کو شکست دیدی

گولڈن سٹار کر کٹ کلب نے مغلپورہ جم خانہ کر کٹ کلب کو 151رنز سے شکست دے کر پہلی عامر کیبلز کلب کر کٹ چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مر حلے کے لئے کوالیفائی کر لیاة چیمئن شپ کے پہلے میچ میں گولڈن سٹار کر کٹ کلب کو خان جم خانہ کر کٹ کلب کے خلاف واک اوور ملا تھا ۔ٹائون شپ وائٹس کر کٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ کی خاص بات گولڈن سٹار کر کٹ کلب کے ذیشان شبیر ،ندیم خان اور محمد امیر کی عمدہ بلے بازی تھی ،بارش کے باعث میچ کو 30اوورز تک محدود کر دیا گیا گولڈن سٹار کر کٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنائے ،ذیشان شبیر نے35گیندوں پر ایک چھکے اور 12چوکوں کی مدد سے75ناٹ آئوٹ ،ندیم خان نے44گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 62،محمد امیر نے 20گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 48،مسعود الکونین نے 12گیندوں پر چار چوکوں کی مد د سے 27ناٹ آئوٹ ،جہاں داد خان نے 19،جواد مقصودنے 17اور عزم الحق نے 12رنز بنائے ۔مغلپورہ جم خانہ کی طرف سے اویس نے 37رنز کے عوض دو جبکہ امیر ،زبیر اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔جواب میں مغلپورہ جم خانہ کر کٹ کلب کی ٹیم آخری اوور کی دوسری گیند پر 149رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔