قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری مشکوک ہے،چوہدری ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف اور سابق چیف ایگزیکٹیو عارف علی عباسی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری کومشکوک قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کوچ کی تقرری کے پورے عمل میں شفافیت نظر نہیں آتی۔ سابق چیف ایگزیکٹیو عارف علی عباسی نے کہا چیئرمین نجم سیٹھی نے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ سے پہلے ہی وقار یونس کے کوچ بننے کا اعلان کرکے پورے پراسس پر سوال کھڑا کر دیا۔ بورڈ کی جانب سے دئیے گئے اشتہارکے مطابق کوچ کمیٹی پہلے بہترین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرے گی اور پھر ان کے انٹرویو ہوں گے تاہم سیٹھی نے اس سے پہلے ہی اپنی خواہش ظاہر کر دی۔