Get Adobe Flash player

قومی ٹیم النکباانٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میںشرکت کیلئے فلسطین روانہ

 قومی ٹیم پانچ ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے فلسطین روانہ ہو گئی۔ 19 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میزبان فلسطین سمیت پاکستان، اردن، سری لنکا اور عراق کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ حسن بلوچ کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں اور ان کے پاس بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ فلسطین ایشن گیمز کی تیاری کی کڑی ہے اور النکبا ایونٹ میں شرکت سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل 2012ء میں اس ایونٹ میں شرکت کی تھی۔قومی ٹیم پانچ ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے فلسطین روانہ ہو گئی۔