Get Adobe Flash player

قومی کر کٹ ٹیم کا سمر کیمپ ، فزیکل فٹنس کی ٹریننگ شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتری کے لئے لئے سمر کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میںجاری ہے۔کیمپ میں سکریننگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کا مرحلہ شروع ہوگیا جو کہ کیمپ کے نگران محمد اکرم کی زیر نگرانی میں 18روز تک جاری رہے گا۔کیمپ میں اعصاب شکن معرکوں کے لئے اعصاب بھی مضبوط بنائے جائیں گے، کیمپ کے لئے چالیس کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے، پی سی بی پینتھرز اور ٹائیگرز میں پریکٹس میچز بھی ہوں گے۔صبح وشام کے دوسیشنزمیں ٹریننگ کا آغازہوگا۔ ابتدائی دوہفتوں کے دوران کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیاربہتربنانے پرتوجہ دی جائیگی۔ مختلف سیشنز میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائی جائے گی۔ سمر کیمپ میں قومی کرکٹرز صبح کے سیشن میں جم ٹریننگ اور سوئمنگ جبکہ سہ پہر کے سیشن میں نیٹ پریکٹس کریں گے۔ این سی اے کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے پلان کوحتمی شکل دیدی ہے۔ ان کی رہنمائی کیلئے چیف سلیکٹراورٹیم منیجرمعین خان بھی موجود ہوں گے۔ گزشتہ چند ایونٹس کے دوران قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا بھی عمل دخل رہا، چیف سلیکٹرسپرفٹ کھلاڑیوں کوٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔