Get Adobe Flash player

عمر اکمل خراب فٹنس سے متعلق انوکھے بہانے تراشنے لگے

 خراب فٹنس کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے نظر انداز کیے جانے والے واحد کھلاڑی عمر اکمل خراب فٹنس سے متعلق انوکھے بہانے تراشنے لگے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان کی فٹنس کے مسائل کا تعلق کسی بد احتیاطی سے نہیں بلکہ وہ جینیاتی طور پر کچھ ایسے ہیں کہ پانی پینے سے بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ عمر اکمل کے مطابق ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ وہ کھانے پینے پر جتنا بھی کنٹرول کریں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تاہم عدنان اکمل کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔