Get Adobe Flash player

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2-4 سے ہرا کرٹیسٹ ہاکی سیریز برابر کردی

 پاکستان نے ابوبکر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوزی لینڈ کو 2-4 سے شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ ہاکی سیریز برابرکردی۔ گرین شرٹس نے آغاز سے جارحانہ انداز اپنایا اور کھیل شروع ہونے کے 6 منٹ بعد ہی کپتان عبدالحسیم خان نے پنالٹی کارنر پر گول داغتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کا آغاز ہوتے ہی محمد ابوبکر نے دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کوجال میں پہنچاتے ہوئے ٹیم کی برتری کو دوگنا کردیا۔گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست 35ویں منٹ میں ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے اسکور0-3 کردیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے 45 ویں منٹ میں کورنے بینٹ نے پنالٹی کارنر کو کارآمد بنایا۔