Get Adobe Flash player

بین الجامعات بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

 آ ل پاکستان بین الجامعات بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ قائداعظم یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں منعقدہ ایونٹ میں ملک بھر سے 16 جامعات شرکت کررہی ہیں۔ایونٹ کا افتتاح ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان نے کیا۔ اس موقع پر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری افتخارحسین ، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی انیس الرحمن اور دیگر موجود تھے۔ ناک آؤٹ کی بنیاد پرکھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز دس میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پہلے میچ میں پشاور یونیورسٹی نے سندھ یونیورسٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں3ـ0 سے شکست دیدی۔دوسرے میچ میں این ای ڈی یونیورسٹی نے کوئٹہ یونیورسٹی کو قابو کیا۔ تیسرے میچ میں سپیرئیر یونیورسٹی نے سرسید یونیورسٹی کو ٹھکانے لگایا۔ چوتھے میچ میں قائداعظم یونیورسٹی نے الحمد یونیورسٹی کوئٹہ کو زیرکیا۔چھٹے میچ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکیا۔ ساتویں میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے این ای ڈی کو ہرایا۔ آٹھویں میچ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف لاہور نے سپیریئر یونیورسٹی کوزیر کیا۔ نویں میچ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے ڈی آئی خان یونی ورسٹی کودھول چٹادی جبکہ دسویں میچ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے کامیابی حاصل کی۔