مظفرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغازآج ہو گا

نیشنل بینک مظفرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپئین شپ کا آغاز( آج )ہفتہ سے ہو گا۔ اس چمپئین شپ میں مظفرآباد کی 34بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چمپئین شپ کا افتتاحی میں سٹی نیشنل کرکٹ کلب اور الشمع کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں کشمیر جمخانہ اور حیڈری کرکٹ کلب بیلہ نور شاہ مدمقابل ہوں گے۔ آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ چمپئین شپ کا آغاز آج بروزہفتہ سے ہو رہا ہے اس چمپئین شپ میں مظفرآباد کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس چمپئین شپ کا انعقاد کرکٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر مغل، چئیرمین مظفرآباد ڈویژن راجہ مجیب ،چئیرمین ڈسٹرک کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد مشتاق عباسی، سیکرٹری مالیات اظہر شاہ اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ثاقب عباسی کی سر پرستی میں ہو رہا ہے۔ اس چمپئین شپ کو کامیب کرنے کے لئے تیاریں مکمل کر لی گئی ہیں امید کی جا رہی ہے شائقین کرکٹ کو ایک شاندار ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملے گا۔ مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں قومی معیار کی وکٹیں موجود ہیں ۔