جونیئرورلڈکپ کیلئے بہترین سکواڈ تیار کرنا ہدف ہے،باسط علی

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ جونیئرورلڈ کپ دو ہزار سولہ کے لئے بہترین اسکواڈ تیار کرنا ان کا ہدف ہے۔چیئرمین شپ نجم سیٹھی کے خلاف بیانات دینے کی بنیاد پر نہیں ملی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ جونئیر ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ان سمیت تمام سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کی نگرانی کریں گے تاکہ بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ قومی انڈر سیونٹین ٹیم اگست میں انگلینڈ کا دورہ کریگی،جبکہ انگلینڈ ٹیم اگلے سال فروری میں یو اے ای میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ نوکری بورڈ کیخلاف بیانات پرنہیں تجربہ کی بنیاد پرملی ہے۔باسط علی نے وقار یونس کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔